مشرق وسطی

امریکی دہشت گرد فوج کا ٹولہ عراق سے شام کی سرحدوں میں داخل

شیعت نیوز :شامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی دہشت گرد فوج کا مزید ایک اور کانوائے عراق سے شام کی سرحدوں میں داخل ہوا ہے۔

شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق شمال مشرقی صوبے الحسکہ کے الیعربیہ علاقے کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی ساز و سامان ، تعمیراتی مواد، بکتر بند گاڑیاں اور کئی آئل ٹینکرز پر مشتمل امریکی دہشت گرد فوج کا ایک کانوائے غیر قانونی گزرگاہ الولید کے راستے عراق سے شام میں داخل ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام کے خلاف معاشی دباؤ کیوں ناکام رہا؟ اہم وجوہات

امریکی فوج نے گزشتہ چند مہینوں کے دوران ہزاروں ٹرکوں کی مدد سے اسلحہ اور فوجی ساز و سامان شام میں تیل کے حامل علاقوں میں منتقل کیا ہے۔

شام دنیا میں تیل کے حامل ممالک کی فہرست میں بتیسویں نمبر پر ہے جس کے پاس ایک اندازے کے مطابق دو ارب پانچ سو ملین بیرل تیل موجود ہے۔ شام میں زیادہ تر تیل کے ذخائر ملک کے مشرقی علاقوں اور دیر الزور صوبے میں جبکہ بعض محدود ذخائر حماہ، رقہ اور حُمص میں موجود ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close