مشرق وسطی

امریکی دہشت گرد فوج کی داعشی قیدیوں کے لئے حمایت

شیعت نیوز: شام کے شمال مشرقی علاقے میں ترک فوج کے حملے کے دوران دہشت گرد امریکی فوجیوں نے دسیوں داعشی قیدیوں کو شام سے باہر نکال لیا ہے۔

شام سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ غاصب اور دہشت گرد امریکی فوجیوں نے شام کے علاقے الحسکہ میں الشدادی جیل سے کم سے کم اسّی داعشی قیدیوں کو نکال کر عراق منتقل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام کے شمال مشرقی علاقے میں ترک فوج کی فضائی حملوں میں 15 افراد جاں بحق

شامی ذرائع ابلاغ نے داعشی قیدیوں کی تصویریں نشرکی ہیں جو الحسکہ شہر کی سینٹرل جیل پر ترکی کی بمباری کے بعد وہاں سے فرار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے ہی داعش کو جنم دیا ہے اور شام میں اس کی بھرپور حمایت کی ہے۔

اس کے علاوہ امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے شامی حکومت کی اجازت کے بغیر شام میں اپنے دہشت گرد فوجیوں کو بھی تعینات کردیا تھا ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close