اہم ترین خبریںایران

امریکی حکام جلد ہی ایران کے عوام کے سامنے گھٹنے ٹیکیں گے ۔ سید عباس موسوی

شیعت نیوز : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی حکام جلد ہی ایران کے عوام کے سامنے گھٹنے ٹیکیں گے ۔

یہ بات سید عباس موسوی نے ٹوئٹر میں اپنے ذاتی اکاونٹ پر لکھی۔

انہوں نے ایرانی عوام کے خلاف عائد پابندیوں کے نتائج پر امریکی عہدیداروں کی خوشی کے ردعمل میں امریکی حکام کو بتایا کہ جلد ہی ایرانی قوم کے سامنے گھٹنے ٹیکیں گے ۔

موسوی نے کہا کہ ایسی حکومت جس کی پالیسی ’’گردن پر دباؤ‘‘ پر مبنی ہے۔ خواہ وہ خود عوام ہوں یا پوری دنیا کے عوام۔ اس کو اقتصادی دہشت گردی اور عام لوگوں پر دباؤ سے خوش رہنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : محمد بن سلمان کہاں ہیں؟ بڑا انکشاف

انہوں نے مزید بتایا کہ ’’آپ نے دیکھا کہ ایرانی قوم کی گردن نہیں بلکہ آپ کا گھٹنے ٹوٹ گیا ہے۔ آپ جلد ہی ایرانی قوم کے سامنے گھٹنے ٹیکیں گے ۔‘‘

امریکی محکمہ خارجہ کے نمائندے برائے ایرانی امور برایان ہوک نے جمعرات کو العربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے یہ دعوی کیا ہے کہ امریکہ یمن میں حوثیوں کو (انصاراللہ) ایران کی مالی امداد کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ ایران کے خلاف امریکی پالیسی نے ملک کو کمزور کر کے حزب اللہ سے ایران کی حمایت کو متاثر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہزاروں مظاہرین نے امریکی شہر سیاٹل کو خود مختار زون میں تبدیل کر دیا

دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے جمعرات کو آئی آر آئی بی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے امریکہ کے ساتھ ایرانی قیدیوں کے تبادلے پر ہمیشہ اپنی آمادگی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی ایرانی شہری امریکی پابندیوں کو نظرانداز کرنے جیسے بے بنیاد الزام میں امریکہ میں یرغمال بنا لئے گئے ہیں جب کہ ایران کی نظر میں انہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی جیلوں میں ایرانی قیدیوں کی آزادی کے لئے سوئیزرلینڈ کی حکومت اور سفیر سمیت بعض ملکوں کی نیک نیتی کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ اگر قیدیوں کے تبادلے کی زمین ہموار ہو جائے تو ان ایرانی شہریوں کی بے گناہی ثابت کردی جائے گی جن پر امریکی پابندیوں کو نظرانداز کرنے جیسے بے بنیاد الزامات عائد ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close