عراق

امریکی جارحیت پر عراقی وزیراعظم کا پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ

شیعت نیوز : عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے سپاہ قدس کے کمانڈر اور عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر کو شہید کرنے کے امریکی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

عراقی وزیراعظم نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی پر بغداد میں امریکی حملہ عراقی خود مختاری پر حملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: آیت اللہ سیستانی کی قاسم سلیمانی اور ابو مہدی پر امریکی جارحیت کی مذمت

کارگزار عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس داعشی دہشت گردوں کے خلاف جنگ کی عظیم علامت شمار ہوتے تھے۔

عراق کے وزیراعظم نے امریکہ کی اس جارحیت کو اپنے ملک کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت امت مسلمہ کے دل پر گہرا گھاؤ ہے، علامہ عبدالخالق اسدی

انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم کا قتل قابل مذمت ہے اور یہ حملہ عراق، خطےاور دنیا کو ایک اور جنگ کی طرف لے جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم پر حملہ عراق میں امریکی افواج کی موجودگی کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بغداد،مالک اشتر زمان حاج قاسم سلیمانی اور حشدشعبی کے ڈپٹی چیف مہدی المہندس شہید

بیان کے مطابق اس صورتحال پر غور کے لیے عراقی پارلیمان کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے تاکہ ملک کی سالمیت، سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات اور قانون سازی کی جا سکے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close