دنیا

امریکی و صیہونی منصوبہ ’’صدی کی ڈیل‘‘ نسل پرستانہ ہے۔ یورپی یونین

شیعت نیوز: نسل پرستانہ منصوبے ’’ صدی کی ڈیل‘‘ کے خلاف جہاں فلسطین اور دوسرے ممالک میں احتجاج ہو رہا ہے وہیں یورپی یونین نے بھی اس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جرمنی کا بیت المقدس میں صیہونی آباد کاری روکنے کا مطالبہ

برطانوی روزنامے گارڈین میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے پچاس سابق عہدیداروں نے اپنے ایک مراسلے میں ناپاک امریکی و صیہونی منصوبے ڈیل آف سینچری کو نسل پرستانہ قراردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ اور عالمی ادارے مسلمانوں کے خلاف بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لیں، علامہ باقرعباس زیدی

سابق فرانسیسی وزیر ڈومینیک ڈو ویلپین، جرمنی کے سابق وائس چانسلر زیگمار گابریل، سابق برطانوی وزیر خارجہ جک اسٹراو، آئرلینڈ کے سابق صدر رابنسن کے علاوہ آسٹریا، بیلجئم، کروشیا، چلی، ڈنمارک، فنلینڈ، اٹلی، ہالینڈ، ناروے، اسپین اور سوئیڈن جیسے ممالک کے سابق وزرا اور عہدیداروں نے بھی اس مراسلے پر دستخط کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یہود وسعود کی یاری سب پر بھاری، اسرائیلی وزیر اعظم کا سرزمین مقدس مکہ کیلئے اہم اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹھائیس دسمبر کو صیہونی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے ساتھ مل کر وائٹ ہاؤس میں ناپاک منصوبے ڈیل آف سینچری کی رونمائی کی تھی۔اس امریکی و صیہونی منصوبے کابنیادی مقصد ارضِ فلسطین کی تمام تر اقدار اور مفادات کا خاتمہ ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close