دنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چین کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کی دھمکی

شیعت نیوز: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے کورونا وائرس سے متعلق درست معلومات فراہم نہ کیں تو چین کے ساتھ تعلقات ختم کردیں گے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے فاکس بزنس ٹی وی چینل سے گفتگو میں چین کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات کا خاتمہ امریکہ کے لئے پانچ سو ارب ڈالر کے ذخیرے کا باعث بنے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین نے انہیں بہت مایوس کیا، چینی صدر شی جن پنگ سے ان کے اچھے تعلقات ہیں لیکن اس وقت وہ چینی ہم منصب سے گفتگو کے خواہش مند نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 میں امریکی شراکت داری ختم ہوچکی ہے۔ ظریف

ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ چین کو جواب دینے کے لیے امریکہ بہت کچھ کرسکتا ہے، چین کے ساتھ تعلقات بھی ختم کیے جاسکتے ہیں، اس طرح امریکہ پانچ سو ارب ڈالر بچالے گا۔

صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر الزام لگایا کہ چین چاہتا تو کورونا وائرس کو اپنے ملک تک محدود رکھ سکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا اور اس وبا نے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

کورونا وائرس کے مقابلے میں بے بس و ناتواں نظر آنے پر امریکی حکام پر ہونے والی تنقید کے بعد وہ گذشتہ چند ہفتوں سے چین کو نکتہ چینی کا نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ اسے کورونا وائرس پھیلنے کا ذمہ دار قرار دے سکیں۔

امریکی حکام کا دعوی ہے کہ چین نے کورونا وائرس سے متعلق مسائل کو پوشیدہ رکھا ہے اور عالمی اداروں کو صحیح اطلاعات فراہم نہیں کی ہیں جبکہ چین اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہتا ہے کہ امریکی حکام کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے ہیں اور وہ اسی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لئے اس قسم کے دعوے کر رہے ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close