اہم ترین خبریںایران

امریکی صدر ٹرمپ نے داعش سے ایران کی نفرت کا اعتراف کر لیا۔ جواد ظریف

شیعت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ نے شامی تیل کے لیے امریکی فوج کی موجودگی اور داعش سے ایران کی نفرت کا اعتراف کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کل رات ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایسی بات کا اعتراف کیا کہ ہم سب جانتے ہیں:’’ امریکی فوجی شامی تیل لینے کے لئے اس ملک میں ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں : حشد الشعبی کی کارروائی، دیالی پر داعش کے حملے کو ناکام بنادیا

صدر ٹرمپ نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ایران داعش سے نفرت کرتا ہے اس کے علاوہ قبول کیا کہ شام، روس اور ایران، داعش سے مقابلہ کرسکتے ہیں۔

جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ نہ صرف داعش سے مقابلہ نہیں کیا بلکہ ایک بزدلانہ اقدام کے ذریعے داعش کا نمبر ایک دشمن جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کیا جو صرف ٹرمپ کے نوکر اور داعش اس اقدام سے خوش تھے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرے

ٹرمپ نے گزشتہ روز بھارتی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں دعوی کیا کہ امریکہ نے القاعدہ، داعش اور دوسرے دہشت گردی گروپوں کو شکست دیا ہے تو ایران، روس اور عراق جیسے دوسرے ممالک کو امریکہ کی طرح اس گروپوں کیساتھ مقابلہ کرنا ہوگا جبکہ امریکہ خود داعش کی تخلیق کا باعث ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے یہ دعوی ایسے میں کیا ہے کہ جب خود امریکہ داعش کی تخلیق کا باعث ہے اور ایران نے عراق اور شام میں اس دہشت گرد گروہ کے ساتھ مقابلہ کرکے اسے نابود کردیا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close