دنیا

امریکی شہری عراق کا سفر کرنے سے اجتناب کریں۔ امریکی وزارت خارجہ

شیعت نیوز: امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں امریکی شہریوں کو عراق کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

النشرہ کی رپورٹ کے امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراق میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کے بعد حالات ٹھیک نہیں ہیں اور امریکی شہریوں کو عراق میں مشکلات اورخطرات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ لہٰذا امریکی شہری عراق کا سفر کرنے سے اجتناب کریں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کے انقلابی جوانوں نے امریکہ کے غرور کو خاک میں ملادیا، علامہ امین شہیدی

اس سے قبل عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانہ نے ایک بیان میں قونصل خانہ کی تمام سرگرمیوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے پھر عراق کی خود مختاری کو چیلنج کیا ہے، حشدشعبی عراق کا مضبوط دفاع ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

واضح رہے کہ امریکہ کی طرف سے عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی پر فضائی حملے میں 25 اہلکاروں کی شہادت کے بعد عراقی عوام نے بغداد میں امریکی سفارتخانہ پر حملہ کرکے اس کے ایک حصے کو نذر آتش کردیا اور وہاں عراق اورحشد الشعبی کے پرچم لہرا دیئے اور عراق میں امریکہ مخالف مظاہرے شروع ہو گئے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close