اہم ترین خبریںایران

امریکیوں کو پورے خطے سے بے دخل کردیا جائے گا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی

شیعت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے تہران میں طلباء کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا امریکہ کوپورے خطے سے بے دخل کردیا جائےگا۔

رپورٹ کے مطابق تہران میں طلباء کے اجتماع سے خطاب کے دوران آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ امریکیوں کو عراق اور شام سے بے دخل کردیا جائے گا۔

رہبرانقلاب نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ افغانستان، عراق اور شام میں امریکی کارروائیوں سے ان کے دلوں میں نفرت پیدا ہوگئی ہے لہذا امریکہ کے لیے ان ملکوں میں کوئی گنجائش نہیں اور ان امریکیوں کو بے دخل کردیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کےہر روزکےنئے نوٹیفکیشن نےبےچینی پیداکی، سندھ بھر سےگرفتار عزادار رہاکیئےجائیں، علامہ حسن ظفر نقوی

آیت اللہ خامنہ ای نے گزشتہ روز اتوار ویڈیو کانفرنس کے ذریعے طلباء و طالبات اور طلباء تنظیموں کے نمائندوں سے اپنے خطاب میں امریکہ سے نفرت و بیزاری کی وجہ کو دنیا کے ممالک خاص طور سے افغانستان، عراق اور شام میں جنگ کی آگ کو بھڑکانا قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ امریکہ واضح طور پر کہتا ہے کہ شام میں اس کی فوج ہے اس لئے کہ وہاں تیل ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت الله العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اس ویڈیو کانفرنس میں امریکہ اور دنیا کے مختلف ممالک میں امریکی پرچم کو نذر آتش کئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ عوام کی جانب سے اس طرح کا اقدام امریکی حکومت سے نفرت و بیزاری کا اعلان ہے۔

آپ نے فرمایا کہ حتی عوام کے علاوہ امریکہ کا ساتھ دینے والی حکومتوں کے بعض سربراہان جب اپنے دل کی بات کرتے ہیں تو اس سے امریکی حکومت اور حکام کیلئے ان کی نفرت اور بے اعتمادی کا مشاہدہ ہوتا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے امریکہ سے نفرت کی ایک اور وجہ کو امریکہ کے موجودہ حکمرانوں من جملہ باتونی، منطق سے عاری اورمغرور صدر اور وزیر خارجہ کو قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ البتہ امریکہ سے نفرت کی وجہ صرف یہ نہیں ہے بلکہ امریکہ کی کارکردگی، طرزعمل، جرائم، نا انصافی، دہشت گردی کی حمایت، بدنام اور جارح اور تسلط پسند حکومتوں کی مدد و حمایت، صیہونی حکومت کے ظلم و ستم کی حمایت اور اب حال ہی میں کورونا وائرس کے بارے میں اس کی ناقص پالیسی بھی ہے۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے اس موقع پر منہ زور طاقتوں کے مقابلے میں ایران کی ثابت قدمی اور قومی اقتدار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ دشمن قوم کی تحقیراور قومی اعتماد کو ٹھیس پہنجانے کی کوششوں سے مایوس نہیں ہوا ہے تاہم دشمن کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود خداوند نے مخالفت کو اس کا مقدر بنا لیا ہے۔

حضرت آیت الله العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ اسی کورونا وائرس سے مربوط مسائل من جملہ یورپ کے مقابلے میں ایران میں اس سے نمٹنے کی پالیسی اور عملی کارکردگی، سائنسی طور پر اس وائرس کی تشخیص کیلئے کی جانے والی کوششوں، مومنانہ امداد، اور فضا میں چھوڑے جانے والا سٹیلائٹ ایرانی قوم کی طاقت وعزت کا باعث بنا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران کی عظیم صلاحیتوں اور ظرفیتوں کے پیش نظر، ایرانی عوام ، جوانوں اورطلباء کی کفراور ظلم و استکبارکے طاقتور محاذ پر فتح اور کامیابی کو ناقابل تردید قراردیتے ہوئے فرمایا: حالیہ برسوں کے فوجی اور غیر فوجی تجربات سے بخوبی ثابت ہوتا ہے کہ ایرانی قوم میں اپنے دشمن پر کامیاب ہونے کی بھر پور صلاحیت اورتوانائی موجود ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close