اہم ترین خبریںپاکستان

شہید قائد کے مشن کو زندہ رکھنا ہم سب کا فریضہ ہے،علامہ امین شہیدی

اس اجتماع میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ اقبال بہشتی، شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخوا کے صدر علامہ حمید حسین امامی اور دیگر نےبھی خطاب کیا۔

شیعیت نیوز: قومی وحدت کونسل کے زیراہتمام شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 32ویں برسی کے موقع پر قومی امام بارگاہ موسیٰ خیل کچئی کوہاٹ میں جلسے کا انعقاد کیا گیا۔

جلسے سےخطاب میں سربراہ اُمت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی نے قوم کو شعور اور بیداری کا درس دیا، شہید کی فکر کو زندہ رکھنا ہم سب کا فرض ہے، شہید قائد پاکستان میں اتحاد بین المسلمین پر یقین رکھتے تھے، آپ نے اپنی جان دیدی لیکن اپنے مشن سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک سعودی تناؤ، آل سعود کاغلام غدارِ وطن طاہر اشرفی خصوصی پروازسے ریاض پہنچ گیا

انہوں نے کہاکہ شہید قائد کے مشن کو زندہ رکھنا ہم سب کا فریضہ ہے، شہید اتحاد بین المسلمین کے ساتھ ساتھ اتحاد بین المومنین کے قیام کیلئے ہمیشہ کوشاں رہے،سرزمین پاکستان پر امام خمینی ؒ کے الہیٰ پیغام کی ترویج کا بیڑا انہوں نے تن تنہا اٹھایا اور اس کے بعد اس قافلے نے پوری قوم کو اپنے اندر جذب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: توہین اہل بیتؑ بل دہشتگرد کے بیٹے معاویہ اعظم کی محرم سے قبل ملک میں ناامنی کی سازش تھی

اس اجتماع میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ اقبال بہشتی، شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخوا کے صدر علامہ حمید حسین امامی اور دیگر نےبھی خطاب کیا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close