اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

صوبائی وزراء اور اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کا ملتان قرنطینہ سینٹر کادوہ، انتظامات کاجائزہ

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پارلیمنٹیرین کو اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کو کہا ہے

شیعت نیوز:صوبائی وزراءاور اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کا ملتان قرنطینہ سینٹر کادورہ، انتظامات کاجائزہ ، تفصیلات کےمطابق صوبائی وزیرتوانائی پنجاب ڈاکٹر اخترملک، چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کے ہمراہ قرنطینہ کا دورہ کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے حالات کنٹرول میں ہیں، وزیراعظم عمران خان انتہائی تدبر کے ساتھ اس ایشو پر فیصلے کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مجلس وحدت مسلمین، پاک فوج، رینجرز، انتظامیہ اور پولیس کے شکر گزار ہے،علامہ اقتدارنقوی

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پارلیمنٹیرین کو اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کو کہا ہے، وزیر توانائی نے کہا کہ پنجاب حکومت زائرین کی مکمل دیکھ بھال کر رہی ہے، قرنطینہ میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک اور ان کی پوری ٹیم متحرک ہے، ڈپٹی کمشنر نے اپنا کیمپ آفس قرنطینہ میں قائم کرلیا ہے، ڈاکٹراختر ملک نے کہا کہ وہ قرنطینہ میں خدمات سرانجام دینے پرہر فرد کو سلام پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے بھارت اور پاکستان میں متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ

انہوں نے کہا کہ عوام کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے سماجی رابطے کم کر دیں۔ چیف وہپ قومی اسمبلی عامرڈوگر نے کہا کہ پوری دنیا کو کورونا وائرس کا چیلنج درپیش ہے، عوام کو ایک مشکل گھڑی کا سامنا ہے، صوبائی اور وفاقی حکومت نے عوام کوریلیف دینے کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی میں 10ہزارعازمین عمرہ قرنطینہ میں اور پاکستان میں عازمین عمرہ کورونا کےپھیلاؤمیں مصروف

عامر ڈوگر نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹور کو 40 ارب روپے کا پیکج دیا گیا ہے، ملک میں نافذ دفعہ 144 کی پابندیوں کے وجہ سے ہمیں مزدوروں کی مشکلات کو یاد رکھنا چاہیے، اہل ثروت حضرات دیہاڑی دار اور مزدورں کی مالی مدد کریں، عامر ڈوگر نے کہا کہ ملتان میں قائم قرنطینہ پاکستان کا سب سے بڑا اور بہترین سنٹر ہے، ہم اس وبا کے خاتمے میں ضرور کامیاب ہونگے۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ کورونا وائرس کا شکار مریض قرنطینہ کے علیحدہ بلاک میں قیام پذیر ہیں، تمام متاثرہ مریض بظاہر صحت مند ہیں، مریضوں کو نیوٹریشن کی تجویز کردہ خوراک دی جارہی ہے، ان مریضوں کو بھاپ لینے کے لیے الیکٹرک کیٹل دی گئی ہے۔ عامر خٹک نے کہا کہ متاثرہ مریضوں کو شہد، کلونجی اور جوشاندہ بھی فراہم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلکی منافرت کافروغ کورونا کے پھیلاؤ سے بھی زیادہ خطرناک اور بھیانک نتائج رکھتا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

ملتان قرنطینہ سینٹر حکومت کی طرف سے 48گھنٹوں کے نوٹس پر قائم کیاگیا، عامر خٹک نے کہا کہ زائرین قرنطینہ سے صحت یاب ہو کر جانے کے بعد اہلیان ملتان کی میزبانی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، قرنطینہ میں کام کرنیوالا ہر فرد میری ٹیم کا حصہ ہے۔ بعدازاں ڈاکٹر اختر ملک اور ملک عامر ڈوگر نے قرنطینہ میں قائم ہسپتال کا بھی وزٹ کیا اور انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close