کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
مشرق وسطی

اپنی فوج شام نہیں بھیجیں گے، جرمنی کا امریکا کو صاف جواب

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک :شام کے لیے امریکہ کے نمائندہ خصوصی جیمز جیفری نے گزشتہ دن جرمنی کے اخبار ’ڈی ویلٹ‘ سے بات چیت میں واضح طور پر کہا تھا کہ ان کا ملک امریکہ اس بات کا خواہش مند ہے کہ جرمنی شام میں اپنی زمینی فوج تعینات کرے۔

اس مطالبے کے حوالے سے جرمنی کے حکومتی ترجمان اسٹیفان زائبرٹ نے برلن میں ایک بیان دیتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ جرمنی شام میں اپنی زمینی فوج نہیں بھیجے گا۔

حکومتی ترجمان زائبرٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ جرمنی داعش کے خلاف سرگرم فوجی اتحاد میں اہم کردار ادا کرتا آیا ہے تاہم شام میں فوجی کی تعیناتی منصوبے کا حصہ نہیں ہے لہذا جرمنی کی فوج شام میں تعینات نہیں کی جائے گی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close