دنیا

امرکی صدر ٹرمپ پر 2 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد

شیعت نیوز :نیویارک عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنے خیراتی ادارے ٹرمپ فاؤنڈیشن کے فنڈز کو نجی مقاصد کیلیے استعمال کرنے پر 2 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ے۔ نیویارک کی عدالت میں صدر ٹرمپ کے خیراتی ادارے کے فنڈز کے غلط استعمال کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے اٹارنی جنرل کے ذریعے خیراتی فنڈز کے ذاتی استعمال کا اعتراف بھی کیا تھا جس پر جج سالیئن اسکارپُلا نے صدر پر جرمانہ عائد کردیا۔ جج نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ صدر ٹرمپ نے اپنے اعترافی میں بیان میں صدارتی انتخابات کے دوران اپنی مہم چلانے والی ٹیم کو اپنے ہی خیراتی ادارے ’ٹرمپ فاؤنڈیشن‘ کے ذریعے فنڈز اکٹھا کرنے کی ہدایت کی تھی جس کا غلط استعمال کیا گیا تاہم صدر ٹرمپ نے نہ تو اس پر معذرت کی اور نہ ہی اس عمل کو غیر قانونی سمجھا۔

ادھر امریکی صدر کے وکلاء اور اٹارنی جنرل کے درمیان ’’ٹرمپ فاؤنڈیشن‘ کو تحلیل کرکے اس کے 1.7 ملین ڈالر فنڈز کو 8 غیر منافع بخش اداروں میں تقسیم کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ قبل ازیں ٹرمپ نے کسی بھی ’سیٹلمینٹ‘ سے انکار کردیا تھا۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے عدالتی فیصلے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں امریکہ کا واحد شخص ہوں جو نیویارک میں سب سے زیادہ امدادی کام کرتا ہے، میں نے چیئریٹی میں 19 ملین ڈالر خرچ کیے ہیں، یہ سیاسی انتقام ہے جس کا سلسلہ 4 سال سے جاری ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close