پاکستان

دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کے لئے بنائی جانے والی کمیٹی میں ہی دہشتگرد شامل

واضح رہے کہ معاویہ اعظم کالعدم سپاہ صحابہ کے بانی سرغنہ اعظم طارق کا بیٹا ہے، معاویہ اعظم کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کا سہولت کار اور سرغنہ بھی ہے۔

شیعیت نیوز:پنجاب حکومت نے عجیب مذاق کیا ہے کہ دہشتگرد ی کے خاتمہ کے لئے بنائی جانے والی کمیٹی میں عالمی شہرت یافتہ دہشتگر دتنظیم کے سہولت کار و سرغنہ کو اس کمیٹی کا رکن بنادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب دہشتگردی کے خاتمہ کے حوالے سے سفارشات پیش کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں دہشتگرد معاویہ اعظم کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

دہشتگردی کی روک تھام کے لئے بنائی جانے والی کمیٹی میں ایک ایسا ممبر بھی شامل ہے جسکا تعلق پاکستان میں دہشتگردی کی بنیاڈ ڈالنے والی جماعت سپاہ صحابہ سے ہے

2 مئی کو پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی سفارش پر دہشتگردی کی روک تھام اور سوشل میڈیا اور کتابوں میں اسلامی تاریخ کے حوالے بنائی گئی کمیٹی میں ہاوس ممبران کو شامل کیا گیا ہے جس میں عالمی شہرت یافتہ تنظیم لشکر جھنگوی / سپاہ صحابہ کا سہولت کار معاویہ اعظم بھی شامل ہے۔

پہنی وہیں کی خاک جہاں کا خمیر تھا، دہشتگرد معاویہ اعظم نے راہ حق پارٹی جوائن کرلی

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پنجاب حکومت پر کافی تنقید کی جارہی ہے۔

ماہر سوشل رہنما جبران ناصر نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں لکھا ہے کہ پنجاب حکومت نے دہشتگردی کی روک تھام کے لئے بنائی جانے والی کمیٹی میں ایک ایسا ممبر بھی شامل ہے جسکا تعلق پاکستان میں دہشتگردی کی بنیاڈ ڈالنے والی جماعت سپاہ صحابہ سے ہے۔

واضح رہے کہ معاویہ اعظم کالعدم سپاہ صحابہ کے بانی سرغنہ اعظم طارق کا بیٹا ہے، معاویہ اعظم کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کا سہولت کار اور سرغنہ بھی ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close