یمن

سعودیوں کے ہاتھوں یمنی مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف انصار اللہ کے انتقامی ڈرون حملے جاری

انصار اللہ کی جانب سے سعودیوں کے خلاف ایک اور ڈرون حملے میں سعودی صوبے نجران کےائیرپورٹ پہ قائم اسلحہ ڈپو تباہ کردیا گیا

شیعیت نیوز: سعودیوں کے ہاتھوں یمنی مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف انصاراللہ کے انتقامی ڈرون حملے جاری ہیں۔ یمن کے مسلمانوں کی مزاحمتی تنظیم انصار اللہ کی جانب سے سعودیوں کے خلاف ایک اور ڈرون حملے میں سعودی صوبے نجران کےائیرپورٹ پہ قائم اسلحہ ڈپو تباہ کردیا گیا۔

انصار اللہ کہ مطابق یہ حملے سعودی عرب کی سربراہی میں قائم امریکہ و اسرائیل اتحاد کی جانب سے یمن کے مظلوم ونہتے عوام پر سعودی حملوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا حصہ ہیں جو سعودی جارحیت کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔

ادھر نسل یہود آل سعود کی غاصب سعودی حکومت نے انصار اللہ کو سعودی عرب کے لئے ایک بڑا خطرہ قرار دیا ہے جبکہ امریکہ اور اسرائیل سے خریدے گئے اربوں ڈالر کہ دفاعی میزائل سسٹم کی ناکامی نے شراب و کباب کے دلدادہ سعودی حکمرانوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close