یمن

انصار اللہ کا فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

یمنی تنظیم انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے اعلان کیا ہے کہ یمن ، اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات بحال کرنے کے خلاف ہے۔

المسیرہ کے مطابق یمنی تنظیم انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے اعلان کیا ہے کہ یمن ، اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات بحال کرنے کے خلاف ہے۔

انھوں نے کہا کہ یمن ان عرب ممالک کی مذمت کرتا ہے جنھوں نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرکے فلسطینیوں کی پشت میں خنجر گھونپا ہے۔

مہدی المشاط نے اسرائيل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے والے خائن اور غدار عرب ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے بجائے مسئلہ فلسطین کو تجیح دینی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ، بحرین اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے والے دیگر خائن عرب ممالک کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرےگی۔ مہدی المشاط نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close