اہم ترین خبریںپاکستان

محسن علی اصغری اے ایس او اورشکیل شاہ حسینی اصغریہ تحریک کے نئے میر کاروان منتخب

اصغریہ علم و عمل تحریک کا چوتھا سالانہ مرکزی ’’میراث مصطفیٰ قرآن و اہلبیتؑ کنونشن‘‘ ثقافتی مرکز بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں اختتام پزیر ہوگیا۔

شیعت نیوز: محسن علی اصغری نئے سیشن کیلئے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور سید شکیل شاہ حسینی اصغریہ علم وعمل تحریک کے نئے میر کاروان منتخب ہوگئے۔اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 4 روزہ 49 واں سالانہ مرکزی "فہم قرآن کنونشن” اور اصغریہ علم و عمل تحریک کا چوتھا سالانہ مرکزی ’’میراث مصطفیٰ قرآن و اہلبیتؑ کنونشن‘‘ ثقافتی مرکز بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں اختتام پزیر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کنونشن کے آخری روز اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن اور اصغریہ علم و عمل تحریک کے زیر اہتمام مشترکہ عظیم الشان جلسہ عام بعنوان ’’یوم صادقینؑ‘‘ ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں منعقد کیا گیا، جلسہ عام سے بزرگ عالم دین علامہ محمد باقر نجفی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی، شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی، چئیرمین اصغریہ تحریک انجینئر سید حسین شاہ موسوی، ادارہ تعلیم و تربیت منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم مولانا غلام ربانی، علامہ سجاد حسین آہیر، مولانا قربان علی بھٹ شاہی، مولانا جواد ہادی، دانشور سید امتیاز حسین بخاری و دیگر نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اصغریہ تحریک پاکستان کا چوتھا سالانہ مرکزی تنظیمی کنونشن بھٹ شاہ میں جاری ہے

جلسہ عام میں سندھ یوینورسٹی، مہران ایجنئیرنگ یونیورسٹی، قائد عوام انجنئیرنگ یونیورسٹی، سندھ ایگریکلچرل یونیورسٹی، شاہ عبداللطیف یونیورسٹی سمیت کراچی، بدین، ماتلی، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد، میرپورخاص، عمرکوٹ، مٹیاری، نواب شاھ، نوشہروفیروز، خیرپورمیرس، سکھر، گھوٹکی، جیکب آباد، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، خیرپور ناتھن شاہ، دادو، جامشورو سمیت سندھ بھر سے کارکنان و عہدیداران نے کثیر تعداد میں شریک کی۔

بعد ازاں علامہ محمد باقر نجفی اور انجینئرسید حسین شاہ موسوی نے نئے مرکزی صدور کا اعلان کیا، جس کے مطابق محسن علی اصغری دوبارہ اصغریہ اسٹوڈنٹس کے اور سید شکیل شاہ حسینی اصغریہ تحریک کے نئے میر کاروان منتخب ہوگئے۔ جلسہ عام کا اختتام دعائے امام زمانہؑ سے ہوا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close