اہم ترین خبریںپاکستان

امریکہ عالم اسلام اور انسانیت کا کھلا دشمن ہے، اے پی سی،جعفریہ الائنس پاکستان کا اعلان

عرب ممالک امر یکہ کے حواری بنے ہوئے ہیں ، شہید قاسم سیلمانی اور ابو مہندی المہندس عالم اسلام کے عظیم شہداء ہیں ۔

شیعت نیوز: بغداد میں قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس پر امریکی قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین بشمول جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ رضی جعفرنقوی،سید شبررضا،پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹرتاج حیدر،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہارالحسن،جماعت ا سلامی کے نائب امیر اسد اللہ بھٹو،جمعیت علماء پاکستان کے صدرعلامہ قاضی احمدنورانی،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مولانا باقر زیدی، سابق رکن سندھ اسمبلی، میجر (ر)قمر عباس،اسلامی تحریک پاکستان کے رہنما علامہ شبیر میثمی،آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان قادری ،سنی اتحاد کونسل کے رہنما فیصل عزیزی،فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کے صابر ابومریم ،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے عسکری رضا، علامہ عقیل انجم قادری اورعلامہ جعفر سبحانی، مفتی عبد الرحمان خطیب بادشاہی مسجد لاہور سمیت دیگر نے اے پی سی کے اختتام پر مشترکہ قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی شہیدقاسم سلیمانی کے قاتل ٹرمپ سے ملاقات ،جلد دورہ پاکستان متوقع

آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ رضی جعفر نقوی کی زیر صدارت کراچی پریس کلب میں کیا گیا ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ بغداد میں ہونے والا امر یکی حملہ کھلی جارحیت اور عالمی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے امر یکہ اقوام عالم کا دشمن ہے امر یکہ دنیا بھر میں اسرائیل کی پروکسی وار لڑرہا ہے مسلم امہ اپنے اتحاد سے عالمی دہشت گرد امر یکہ اور اسرائیل کے منصوبوں کو خاک میں ملادیں ۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ حکومت غربت مٹاؤ کی بجائے غریب مٹاؤ پالیسی پر گامزن ہے،علامہ احمد اقبال رضوی

مقررین نے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اتحاد عالم اسلام کے لئے وقت کی سب سے اہم ترین ضرورت ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ شہید قاسم سیلمانی کی زندگی فلسطین ،لبنان،عراق، شام، کشمیر،افغا نستان کے مسلمانوں کی حمایت میں گزری یمن ،شام اور عراق میں امر یکہ دہشت گردی کا بازار مسلسل گرم کر نے میں لگا ہوا ہے جو انشا اللہ ناکام ہوگا ،عرب ممالک امر یکہ کے حواری بنے ہوئے ہیں ، شہید قاسم سیلمانی اور ابو مہندی المہندس عالم اسلام کے عظیم شہداء ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم اور شیعہ علماءکونسل کے درمیان جی بی الیکشن میں اتحاد کےلئے اہم پیش رفت

مقررین نے پاکستان میں دہشت گردی کی طویل تاریخ اور دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی کرنے پر امریکی سامراج کی شدید مذمت کی اور کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت گٹھ جوڑ کے ذریعہ پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی مذموم کوششوں میں مصروف عمل ہیں ۔ مقررین نے باہمی اتحاد اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے متفقہ طور پرقرار داد منظور کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےخلاف کسی قسم کی سازشوں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: رجب طیب اردوغان کے خلاف فوجی بغاوت ناکام بنانے میں جنرل قاسم سلیمانی کا مرکزی کردار تھا، ترک میڈیا

اے پی سی کے مقررین نے سلالہ میں امریکی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پاکستان کے فوجی جوانوں کی شہادت کے واقعہ کو یاد کرتے ہوئے امریکی دہشت گردانہ پالیسیوں کی شدید مذمت کی اور شہدائے اسلام و پاکستان کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔ مقررین نے کانفرنس کے اختتام پر متفقہ قرار داد میں عالمی اداروں پر بھی زور دیا کہ وہ دنیا میں امن قائم کرنے کے لئے عالمی استعماری قوتوں کی آلہ کاری ختم کریں ۔

یہ بھی پڑھیں: تبدیلی سرکار سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا، اب تو آٹا بھی عوام کی پہنچ سے بہت دور چلا گیا،علامہ اقتدارنقوی

اس موقع پر علامہ نثار قلندری، علامہ باقر زیدی، علامہ حسین مسعودی، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ علی کرار، مولانا عون محمد نقوی، مولانا اکرام ترمذی، مولانا رجب علی بنگش، علامہ ذوہیر عابدی، قاسم نقوی، حسین عباس، ضیاء عباس، شمس الحسن شمسی، حسن مہدی، ثروت رضوی، محمدمہدی ، ایس ایم نقی اور دیگر بھی شریک تھے ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close