اہم ترین خبریںپاکستان

کشمیر کے مظلوم عوام اور قیادت کو عزت احترام کیساتھ طاقت ور بنانا ہی اس مسئلے کا واحد راہ حل ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

اقوام عالم میں ہر باضمیر کے دروازے پر اس مسئلے کو لے جانا ہو گا کشمیریوں کے گھروں پر غاصب افواج قابض ہے مزاحمت کرنا ان کا قانونی اور انسانی حق ہے

شیعت نیوز: مسئلہ کشمیر پر برطانیہ اور امریکہ پر انحصار ہماری عاقبت نااندیشی کی دلیل ہے ہمیں دنیا کی غاصب،بددیانت اور ظالم قوتوں سے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی اپیل کرنے کی بجائے اقوام عالم میں ہر باضمیر کے دروازے پر اس مسئلے کو لے جانا ہو گا کشمیریوں کے گھروں پر غاصب افواج قابض ہے مزاحمت کرنا ان کا قانونی اور انسانی حق ہے ۔ان خیالات کااظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عبا س جعفری نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے منعقدہ آل پارٹیز کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی اتحادی آپس میں دست وگریبان ہیں ،پاکستان مسئلہ کشمیر پر امریکی وعدوں کی آس پر نہ رہے، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ ہم کشمیریوں کی تحریک آزادی کو مظبوط بنائیں اور ان کو اس قابل کریں کہ وہ خود غاصب اور ظالم انڈین افواج، اسٹبلشمنٹ اور آر ایس ایس کا مقابلہ کرسکیں وہ اپنے فیصلے خود کر سکیں ہمیں ان پر قیادتیں اور فیصلے مسلط کرنے کی روش ترک کرنا ہو گی ۔ہمیں دیکھنا ہو گا کہ کیا امریکہ اور برطانیہ کے مفاد میں ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کریں جبکہ دنیا نے دیکھا ہے کہ جب بھی کسی مسئلے میں امریکہ اور برطانیہ ثالث بنے انہوں نے ظالموں کا ساتھ دیا ہے ۔ ہمیں عالمی رائے عامہ کو کشمیر کے حق میں کرنے کی کوشش کرنا ہو گی،کشمیر کے مظلوم عوام اور قیادت کو عزت احترام کیساتھ طاقت ور بنانا ہی اس مسئلے کا واحد راہ حل ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close