اہم ترین خبریںمشرق وسطی

عرب امارات نے لاکھوں مسلمانوں کے قاتل اسرائیل سے باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کردیے

شیعیت نیوز : متحدہ عرب امارات  نے امت مسلمہ سے خیانت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اسرائیل سے معاہدوں کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی 2 کمپنیوں اور متحدہ عرب امارات کی 42 کمپنیوں کے درمیان باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

لاکھوں فلسطینی مسلمانوں کے قاتل اسرائیل سے متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں معاہدے کیے ہیں تاکہ اسرائیلی متحدہ عرب امارات میں بسنے والے مسلمانوں کی زندگیاں بچائیں۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی امت مسلمہ سے غداری کا راز فاش ہوگیا

اسرائیل سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی 2 کمپنیوں نے متحدہ عرب امارات کی 42 کمپنیوں کے ساتھ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ مذکورہ معاہدہ حالیہ مہینوں میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں حاصل ہوا ہے۔

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات آجکل فلسطینیوں کے بجائے غاصب صیہونی ریاست اسرائيل کی بھر پور مدد کررہے ہیں اور دنیائے اسلام کی پشت میں خنجر گھونپ رہے ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close