مشرق وسطی

عرب ممالک میں کورونا وائرس کے حملے میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافہ

شیعت نیوز : عرب ممالک میں بھی کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق سعودی حکام نے ملک میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد دو ہزار پانچ سو تیئیس بتائی ہے جن میں سے اڑتیس افراد کا انتقال ہو چکا ہے۔

شام کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ تین نئے کیس سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی کل تعداد انیس ہوگئی ہے جبکہ تین افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

عمان کی وزارت صحت کے مطابق کورونا سے دو افراد مارے گئے ہیں جبکہ تینتیس کیس سامنے آنے کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد تین سو اکتیس ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او کراچی نے کورونا سے جابحق افراد کی تجہیز وتکفین کا مکمل انتظام کیا ہے، محمد عباس

لبنان کی وزارت صحت نے ملک میں کورنا سے مزید ایک شخص کے انتقال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرنے والوں کی کل تعداد انیس ہوگئی ہے۔ لبنان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پانچ سو اکتالیس بتائی جاتی ہے۔

کویت کی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے ستتر نئے کیس سامنے آنے کے بعد اس موذی وائرس کا شکار ہونے والوں کی تعداد پانچ سو چھپن ہوگئی ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس میں مزید ایک کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ تعداد دوسو باون ہے۔

عراقی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد نو سو اکسٹھ ہو گئی ہے جبکہ اکسٹھ افراد اس وائرس کے مقابلے میں زندگی کی جنگ ہار گئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کے مطابق پیر کی شام تک ملک میں گیارہ افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے جبکہ کورونا کے مریضوں کی کل تعداد دو ہزار چھیتر ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین کے ہوبئی صوبے سے کورونا وائرس کے معاملے شروع ہوئے تھے اور اب تک کورونا وائرس دنیا کے 200 سے زائد ملکوں میں پھیل گیا ہے جس سے اب تک کم سے کم 70 ہزار افراد ہلاک جبکہ 12 لاکھ 80 ہزار افراد متاثر اور تقریبا 3 لاکھ کے قریب افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close