پاکستان

عربوں کی مسلم دشمنی اور ایران کا کشمیر کیلئے درد دنیا پر واضح ہوگیا

شیعت نیوز : تحریک حسینی پاراچنار کے صدر مولانا یوسف حسین جعفری نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلہ کو لیکر عرب حکمرانوں کی مسلم دشمنی اور ایران کا ملت اسلامیہ کیلئے درد دنیا پر واضح ہوچکا ہے، پوری امت مسلمہ نے حقیقی طور پر کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے عالمی دہشت گرد مودی کو ایوارڈ سے نواز کر نہ صرف کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کی، بلکہ امت مسلمہ کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی مجلس شورای اسلامی میں کشمیر کے حق میں یادداشت پیش

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ولی امر مسلمین ہونے کا حق ادا کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمارے حکمرانوں کو دوست اور دشمن میں تمیز کر لینی چاہیئے۔

وقت آگیا ہے کہ ان امریکہ و اسرائیل نواز عرب حکمرانوں سے جان چھڑوائی جائے، ایران کی طرح ہم بھی صرف اور صرف خدا پر بھروسہ کرکے اپنے آپ کو مسائل سے نکال سکتے ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close