اہم ترین خبریںپاکستان

جلوس اربعین امام حسین ؑ2020 میں عزاداروں کی شرکت، پاکستان کی73 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

شیعیت نیوز : 2020 کے اربعین امام حسین ؑ کے جلوسوں میں عزاداران حسینیؑ کی شرکت نےپاکستان کی73 سالہ تاریخ کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے، کراچی سے سکردو تک فضاء لبیک یاحسین ؑ اور حسینیت زندہ باد اور یزیدیت مردہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ شیعہ ،سنی، ہندو،سکھ او رعیسائی محبان اہلبیتؑ پاکستانیوں نےجلوس ہائے اربعین حسینی ؑ میں اپنی فقید المثال شرکت سے دشمنان اسلام،دشمنان اہل بیت ؑ اوردشمنان وطن کے تمام ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملادیا۔

تفصیلات کے مطابق اس سال اربعین امام حسین ؑ کے موقع پر پاکستان میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں، دیہاتوں میں عزاداروں کی جلوسوں میں ناقابل یقین شرکت نے دنیا بھرکو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا ہے ۔ پورا ملک سیاہ پوش نظر آیا، کراچی کے مرکزی جلوس کا روٹ کربلا کا منظر پیش کررہا تھا،لاہور، اسلام آباد، گلگت، بلتستان، کوئٹہ، ملتان ، پشاورسمیت دیگر شہروں میں شبیہ علم ، تابوت اور ذوالجناح کے عظیم الشان جلوس برآمد ہوئے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں کراچی، اربعین حسینی کے جلوس میں عزاداروں کا سمندر امڈ آیا، 25 لاکھ سے زائد کی شرکت

اس سال کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باعث پاکستان سے لاکھوں زائرین کربلا معلیٰ کی زیارت سے فیضیاب ناہوسکے لیکن ان عزاداروں نے پاکستان کی سرزمین کو ہی کربلا بنا دیا۔ شہر شہر، قریہ قریہ پیادہ ،مشی اور اربعین واک کا اہتمام کیا گیا، جیکب آباد، نواب شاہ، چکوال، کراچی ، سکردو ، کراچی ، ملتان سمیت ملک بھر میں لاکھوں عزادارلبیک یاحسین ؑ صداؤں میں سٹرکوں پر امڈ آئے ۔ملک بھر میں عزاداروں نے اربوں روپے کی نیاز ، تبرک اور سبیلیں لگا کر ملکی معیشت کو بھی خوب سہارا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دشمنان اہل بیتؑ کی جانب سے گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے وطن عزیز میں اہل بیت ؑ اور ان کے پیروکاروں کے خلاف نفرت انگیز مہم اور یزید لعین کی حمایت میں جاری تحریک کا جواب پاکستان کے 5کروڑ عزاداروں نے اس سال اربعین امام حسینؑ کے جلوسوں میں اپنی آگاہانہ اور شعورانہ شرکت سے دیا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close