اہم ترین خبریںپاکستان

سانحہ سقوط ڈھاکہ اور اے پی ایس پشاور کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، علامہ عارف واحدی

انہوں نے کہاکہ پچھلے دنوں میں خیبر پختونخواکے علاقے لکی مروت میں معروف پختون شاعر سید ظہور عباس بخاری المعروف افگار بخاری کو ان کے حجرے میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا

شیعت نیوز: شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا ہے کہ 16دسمبر کا ہی سیاہ دن تھا جس میں ملکی تاریخ کے سنگین واقعات سقوط ڈھاکہ اور سانحہ اے پی ایس رونما ہوئے جن کو کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: شہدائے اے پی ایس کی 5ویں برسی ، معصوم بچوں کا قاتل آج بھی سرکاری مہمان

ان کا کہناتھا کہ سقوط ڈھاکہ کو 48برس بیت گئے جس میں دشمنوں کی سازشوں سے پاکستان دو لخت ہوا اسی روز پشاور میں دہشتگردوں نے ایسا گھناؤنا کھیل کھیلا کہ اے پی ایس میں سکول میں مشغول تعلیم بچوں سمیت 140سے زائد افرادکو بے دردی سے شہید کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہدائے آرمی پبلک اسکول کو بھول نہیں سکتے، بطور قوم دہشتگردی کو شکست دی ہے

انہوں نے کہاکہ ہم سوگوار خاندانوں سے ایک مرتبہ پھر اظہار تعزیت کرتے ہیں یہ تاریخ کا سنگین واقعہ ہے۔انہوںنے کہاکہ علامہ سید ساجدعلی نقوی کے فرمان کے مطابق جب تک دہشتگردوں کے سرپرستوں پر ہاتھ نہیں ڈالا جا تا، دہشتگردوں کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑنہیں دیا جاتا اس وقت تک پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ، ان نکات پر حکومت سنجیدگی سے غور کریں ۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ آرمی پبلک اسکول میں ملوث اہم تکفیری سہولت کار آج تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

علامہ عارف واحدی کا مزید کہنا تھاکہ نیشنل ایکشن پلان اسی لئے مرتب کیا گیاتاکہ دہشت گرد ی، فرقہ واریت اور انتہا ءپسندی کا خاتمہ کیا جائے لیکن افسو س اس پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل نہیں کیا گیا ۔سانحہ اے پی ایس کے بعد بہت سے سانحات رونما ہوئے ، ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بھی ابھی تک نہیں تھما ۔

یہ بھی پڑھیں: لوٹی ہوئی دولت واپس لا کر آئی ایم ایف کے چنگل سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے، اسد نقوی

انہوں نے کہاکہ پچھلے دنوں میں خیبر پختونخواکے علاقے لکی مروت میں معروف پختون شاعر سید ظہور عباس بخاری المعروف افگار بخاری کو ان کے حجرے میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا اور قاتل واردات کرکے فرار ہوگئے جو تاحال قانو ن کی گرفت میں نہ آسکے ۔اگر اس ملک میں نیشنل ایکشن پلان کی اصل روح کے مطابق عمل کیا جاتا تو اس قسم کی دہشتگردی کے واقعات ختم ہو چکے ہوتے ۔

یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا ایران کیخلاف غیرقانونی امریکی پابندیوں کی قطعاًحمایت نہیں کرتا، مہاتیرمحمد

ان کامزید کہنا تھا کہ ہمارا دشمن ملک میں نفرت ، فرقہ بندی ، انتہاءپسندی پھیلانے کی سازشیں کر رہاہے جنہیں ناکام بنانے کیلئے ہمیں متحد ہو نا ہوگا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close