اہم ترین خبریںپاکستان

مجالس و عزادری کے انعقاد پر ایف آئی آرز کا اندراج خلاف آئین اقدام ہے جو قابل قبول نہیں،علامہ عارف واحدی

انہوں نے کہاکہ مجالس، جلوس یا دیگر طریقے سے شہدائے کربلا کی یاد منانا ہر شہری کا بنیادی حق ہے لیکن اب جب ردالفساد کے نتیجے میں دہشتگردی کا خاتمہ ہو چکاہے

شیعت نیوز: شیعہ علماءکونسل کے مرکزی جنرل سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں تمام شہریوں کی آزادی کا خیال رکھتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے ادارے عزاداران امام حسین علیہ السلام کو سہولیات فراہم کرتے ہوئے عزاداری کے راستوں میں بلاوجہ رکاوٹوں سے گریز کریں ۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کا بیان خوش آئند، آئین کی بالادستی ہمارا روز اول سے مطالبہ رہا،علامہ ساجد نقوی

انہوں نے کہاکہ مجالس، جلوس یا دیگر طریقے سے شہدائے کربلا کی یاد منانا ہر شہری کا بنیادی حق ہے لیکن اب جب ردالفساد کے نتیجے میں دہشتگردی کا خاتمہ ہو چکاہے اب کنٹینر ز اور قناتوں کو ہٹا کر آزادفضاؤں میں عزاداری ہو نی چاہیے تا کہ لوگ بے خوف شرکت کرسکیں۔

ان کا مزید کہناتھاکہ عزاداری سید الشہداءمیں رکاوٹیں برداشت نہیں مجالس عزادری سید الشہداءکے انعقاد پر ایف آئی آرز کا اندراج خلاف آئین اقدام ہے جو قابل قبول نہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close