اہم ترین خبریںپاکستان

امریکہ اسرائیل کو مضبوط کرنےاورمسلمانوں کو تقسیم کرنے کے منحوس مشن پر گامزن ہے،علامہ عارف واحدی

علامہ عارف واحدی نے کہا کہ مشرق وسطیࣿ میں امریکا واضح طور پر عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ھوئے خطے میں جنگ کے شعلے بھڑکا رھا ھے اس خطرناک کھیل سے خطے کی امنیت اور سالمیت کو سخت ترین خطرات لاحق ھیں

شیعت نیوز: ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اہم سربراہی اجلاس لاہور منصورہ میں منعقد ھوا جس میں کونسل کے صدر جناب ڈاکٹر ابوالخیر زبیر،جناب سراج الحق،علامہ عارف واحدی،جناب لیاقت بلوچ،جناب ثاقب اکبر،جناب پیر غلام رسول اویسی، عبدالغفار روپڑی،پیر صفدر گیلانی،سید ضیا اللہ شاہ بخاری،قاضی ظفر الحق اور دیگر جماعتوں کے ذمہ داران شریک ہوئے۔ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیل سے گفتگو ھوئی ،معاشی ابتر حالات پر تشویش کا اظہار کیا۔

علامہ عارف واحدی نے عالمی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت امریکا دنیا میں ایک شیطان کا کردار ادا کر رہاہےجو ملک اس کےسامنے نہ جھکے اس پر خود پابندی لگاتا ہے اور دوسرے ممالک کو دھمکیاں دیتا ہے کہ اگر تم نے اس ملک کے ساتھ تجارت کی تو تم بھی پابندیوں کی زد میں آؤ گے -مسلمان ممالک کو ایک ایک کر کے تباہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے اور اسرائیل کو مضبوط کرنے ،مسلمانوں کو تقسیم کرنے کے منحوس مشن پر گامزن ہےخطے میں گریٹر اسرائیل کی راہ ہموار کرنے اور ہر اس ملک کو تباہ اور کمزور کرنے کے کے لئے مسلسل اپنی منحوس کوششیں کر رہاہے جو کسی وقت بھی اسرائیل کے لئے خطرناک ھو سکتا ہے-

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:ہم سب کی سوچوں کا محور اسلام کی سربلندی اور ملک میں امن و استحکام ہونا چاہئے ، علامہ عارف واحدی

امریکا کی خلیج فارس میں بے جا دخالت اور جنگ کے شعلے بھڑکانے کی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے علامہ عارف واحدی نے کہا کہ مشرق وسطیࣿ میں امریکا واضح طور پر عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرتےہوئے خطے میں جنگ کے شعلے بھڑکا رہاہے اس خطرناک کھیل سے خطے کی امنیت اور سالمیت کو سخت ترین خطرات لاحق ھیں -اس موقعہ پر ملی یکجہتی کونسل کی طرف سے اس امریکی دھشتگردی کی مذمت کرنی چاہئے اور امت مسلمہ کو متحد کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے –

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close