اہم ترین خبریںپاکستان

عزاداری میں رکاوٹ تحریک انصاف کی بدنامی کا باعث ہے،علامہ عارف واحدی

علاوہ ازیں دینی اور قومی حوالے سے باھمی دلچسپی کے امور خاصکر عزاداری کے بہتر انعقاد اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ھوئی-

شیعیت نیوز: شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے وفاقی وزیر مذھبی امور صاحبزادہ ڈاکٹر نور الحق قادری سے ملاقات کی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جناب ڈاکٹر قبلہ ایاز صاحب بھی موجود تھے۔

ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی ناکام کوشش کو دشمنان اسلام و پاکستان کی سازش قرار دیا گیا،اتحاد امت کے لئے عملی جدوجہد کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ھوئے اس مقدس مشن اور قرآنی تصور کو عملی طور پر اجاگر کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ھوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ننھی عزادار مظلوم کربلاشہیدہ غمشیرہ بتول تاریخ شہادت: ۳ محرم ۱۳۳۶ھ بمطابق : ۲۸ اکتوبر ۲۰۱۴

علامہ عارف واحدی نے محرم اور عزاداری کے انعقاد میں رکاوٹوں اور مشکلات کا ذکر کرتے ھوئے کہا کہ ھم سمجھتے ھیں کہ انتظامیہ کے بعض افسران اس طرح کی رکاوٹیں کھڑی کر کے تحریک انصاف کی بدنامی کا سبب بن رھے ھیں ،باقی باھمی دلچسپی کے امور پر تفصیل سے گفتگو ھوئی ۔

جناب نور الحق قادری نے وضاحت کرتے ھوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرانے کے لئے محرم سے پہلے علمائے کرام،ذاکرین عظام اور مختلف طبقات فکر سے مشاورت کی گئی اس سے لوگوں میں مختلف غلط فہمیاں پیدا ھوئیں جو صحیح نہیں ھیں-

یہ بھی پڑھیں: لاہور، اہلسنت بھائیوں نے محرم الحرام میں عزاداروں کیلیے لنگر اور سبیلیں لگانے کا اعلان کردیا

علاوہ ازیں دینی اور قومی حوالے سے باھمی دلچسپی کے امور خاصکر عزاداری کے بہتر انعقاد اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ھوئی-

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close