پاکستان کی اہم خبریں

مسلح افواج قومی حمایت سے دفاع کی ذمہ داریاں سرانجام دیتی رہیں گی، آرمی چیف

شیعت نیوز : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز جامع حکمت عملی کا تقاضہ کرتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے دورے کے موقع پر نیشنل سیکیورٹی اور وار کورس کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری، مزید 2 کشمیری جوان شہید

پاک فوج کے سربراہ کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پہنچنے پر این ڈی یو کے صدر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے خطاب میں زور دے کر کہا کہ قومی سطح پردرپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام ریاستی اداروں کو مضبوط بنانا ہوگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج پائیدار اقتصادی و سماجی ترقی کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے کی ذمہ داری ادا کرے گی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے پرعزم ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ مسلح افواج قومی حمایت سے دفاع کی ذمہ داریاں سرانجام دیتی رہیں گی۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سیکیورٹی اور وارکورس کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک میں قیام امن اور مجموعی سلامتی کے ماحول پر بھی خیالات کا اظہار کیا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close