اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

عدم استحکام کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیں گے، آرمی چیف جنرل باجوہ

کانفرنس کے شرکا نے ملکی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا دفاع ہر قیمت پر کرنے کے عزم کا اعائدہ کیا۔

شیعیت نیوز: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن و استحکام کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے، ملک کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کابھرپور جواب دیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او پاکستان کے سابقین نے پاک فوج اور آئینی اداروں کے خلاف منفی پروپگینڈے کو قابل مذمت قرار دے دیا

کانفرنس میں بلوچستان اور قبائلی اضلاع میں دہشت گردی کے واقعات کا جائزہ بھی لیا گیا جب کہ تمام سول اور ملٹری شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

کانفرنس کے شرکا نے ملکی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا دفاع ہر قیمت پر کرنے کے عزم کا اعائدہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیاست میں گرما گرمی اور تلخ حقائق ؟ || سچ بات؛ارشاد حسین ناصر

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ امن و استحکام کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے، ملک کوعدم استحکام سےدوچار کرنے کی کوشش کابھرپور جواب دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close