پاکستان کی اہم خبریں

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا دورہ مصحف ایئربیس، ایف16 میں بیٹھ کر جنگی مشق میں حصہ لیا

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آپریشنل کامیابیوں کیلئے فورسز کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے

شیعت نیوز :آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے مصحف ائیر بیس سرگودھا کا دورہ کیا اور ایف 16 طیارے میں بیٹھ کر جنگی کارروائی کے فرضی مشن کی مشق میں حصہ لیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آپریشنل کامیابیوں کیلئے فورسز کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے۔

اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے مصحف ائیر بیس سرگودھا کا دورہ کیا، جہاں چیف آف ائیر اسٹاف، ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ان کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مصحف ایئر بیس کے دورے کے موقع پر آرمی چیف نے سکوارڈن کے فائٹر پائلٹس سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فضائی جنگ کی تاریخ میں مصحف ائیر بیس اور اس کے اسکواڈرنز کے بہادر شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور قوم کیلئے اس کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف نے ایئر چیف کی قائدانہ صلاحیتوں کا بھی اعتراف کیا۔

یہ بھی پڑھیں :عالمی سازشیں ناکام جنرل قمر باجوہ کی پاک فوج کی سپہ سالاری کی مدت میں توسیع ھوگئی

ایئر چیف مجاہد انور خان نے آرمی چیف کے دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں قائدین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آپریشنل کامیابیوں کیلئے افواج کے درمیان ربط ضروری ہے۔ افواج کے درمیان تربیت اور آپریشنز سے متعلق روابط ہونے چاہیں۔مصحف ائیر بیس کے دورے کے موقع پر آرمی چیف کو ایک اسکواڈرن لے جایا گیا جہاں وہ لڑاکا طیارے ایف 16 میں بیٹھے جبکہ ائیر چیف مارشل خود جہاز اڑانے کے لیے دوسرے ایف 16 میں موجود تھے، پھر دونوں طیاروں نے فرضی جنگی کارروائی کے مشن میں حصہ لیا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close