اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان مخالف عناصر کی طرف سے ہائیبرڈ جنگ جاری ہے،آرمی چیف جنرل باجوہ

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکا کو ٹڈی دل،کورونا، پولیو اور سیلاب کی صورتحال سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

شیعیت نیوز: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمرجاوید باجوہ نے خطے کی صورتحال کے پیش نظر جنگی تیاریوں کو بہتر بنانےکی ہدایت کر دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت آج کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں خطے کی بدلتی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ وحدت کونسل ملتان کے تحت مشاورتی اجلاس، پنجاب بھرمیں عزاداروں کےخلاف یکطرفہ انتقامی کاروائیوں کی مذمت

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان مخالف عناصر کی طرف سے ہائیبرڈ جنگ جاری ہے۔ فورم کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: زیارات مقامات مقدسہ کیلئےپالیسی کا حتمی مسودہ جلد مکمل کیا جائے گا،وزیر مذہبی امور پیرنورالحق

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکا کو ٹڈی دل،کورونا، پولیو اور سیلاب کی صورتحال سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ فورم کو افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار اور مغربی سرحدی صورتحال اور باڑ لگانے سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ شرکا نے تمام معاملات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close