اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاک سعودی تنازعہ، آرمی چیف کی سعودی نائب وزیر دفاع سے ملاقات

شیعیت نیوز : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں اسرائیل کے ہمدردسن لیں!پاکستان کے22 کروڑ عوام صیہونیت کے شدید مخالف ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

ملاقات میں علاقائی اور باہمی سیکورٹی تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ قبل ازیں آرمی چیف سعودی عرب پہنچے تو سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمد الرویلی نے ان کا استقبال کیا۔انہیں سعودی وزارت دفاع میں گارڈز آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمد الرویلی سمیت سعودی کمانڈر جوائنٹ فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہدبن الترکی السعود سے بھی ملاقات کی جس میں دوطرفہ عسکری تعلقات اور تربیتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close