پاکستان

دیوبندی دہشتگرد ٹولہ لشکر جھنگوی کے 16 رکنی ’ڈیتھ سکواڈ‘ کی تلاش جاری

قانون نافذ کرنے والے اور خفیہ اداروں نے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے رہنما ملک اسحاق کے ساتھ پولیس مقابلے میں واصل جہنم ہونے والے اس تنظیم کے سیکریٹری اطلاعات قاری غلام رسول کے بیان کی روشنی میں اُن 16 افراد پر مشتمل گروہ کی تلاش شروع کر دی ہے جسے مبینہ طور پر درجنوں افراد کو قتل کرنے کی فہرست فراہم کی گئی ہے۔
انسداد دہشت گردی کے محکمے کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ دوران تفتیش پولیس کو پتہ چلا تھا کہ اُن کی تنظیم نے ایسے درجنوں افراد کی فہرست تیار کر رکھی ہے جنھیں مستقبل قریب میں نشانہ بنایا جانا ہے۔
اہلکار کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ اس فہرست میں سیاست دانوں اور شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ اہم عہدوں پر فائز بیوروکریٹوں کے نام بھی شامل ہیں اور 16 رکنی گروہ ٹارگٹ کلنگ اور بم بنانے میں مہارت رکھتے ہیں۔
اہلکار کے مطابق اس گروہ نے ان افرد کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کچھ عرصہ قبل ہی کی تھی۔ اہلکار کے مطابق اس گروہ نے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی بھی کی ہے تاہم ان شخصیات کو نشانہ بنانا اس گروہ کی ترجیحات میں نہیں ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close