اہم ترین خبریںپاکستان

نواسہ رسول ؐامام حسین ؑ کے جلوس روکنے کی دھمکی، ناصبی قاری زوار بہادر گرفتار

تفصیلات کے مطابق فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کے جرم میں قاری محمد زوار بہادر مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء پاکستان نورانی کو پنجاب حکومت نے لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

شیعیت نیوز: نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسین ؑ کی عزاداری کےجلوسوں کو روکنے کی دھمکی دینے والا جمعیت علمائے پاکستان نورانی کا مرکزی جنرل سیکریٹری ناصبی قاری زوار بہادرلاہور پولیس کے ہاتھوں گرفتار،

تفصیلات کے مطابق فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کے جرم میں قاری محمد زوار بہادر مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء پاکستان نورانی کو پنجاب حکومت نے لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور، اہلسنت بھائیوں نے محرم الحرام میں عزاداروں کیلیے لنگر اور سبیلیں لگانے کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ ناصبی قاری زوار بہادر نے چند روز قبل لاہور میں ایک سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ حکومت فوری طور پردختر رسول ؐ حضرت فاطمہ زہرا ؑ کی شان میں بدترین گستاخی کے مرتکب ملعون اشرف جلالی کو رہا کرے، بصورت دیگر محرم الحرام کے جلوس روک دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سکردوکا رہائشی ایک اور شیعہ عزادار کراچی سے جبری طورپر لاپتہ

ناصبی قاری زوار بہادر کی جانب سے اس دھمکی کے بعد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔ جس پر نقص امن کے تحت لاہور پولیس نے قاری زوار بہادر کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close