اہم ترین خبریںپاکستان

ملک و قوم کی ترقی کے لیے کڑا احتساب بنیادی شرط ہے، اسدعباس نقوی

قومی اداروں کو نفع بخش بنانے کی بجائے غیر ملکی قرضوں پر انحصار کی سزا غریب عوام آج مہنگائی کی شکل میں بھگت رہے ہیں۔

شیعت نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات و فوکل پرسن برائے مذہبی ہم آہنگی حکومت پنجاب سید اسد عباس نقوی نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی ترقی کے لیے کڑا احتساب بنیادی شرط ہے۔ قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹنے والوں کو جب تک انصاف کے کٹہرے میں لا کر کڑی سزائیں نہیں دی جاتیں تب تک عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے سپہ سالارجنرل باجوہ کی ایرانی صدر حسن روحانی سے تہران میں اہم ملاقات

انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ذمہ دار ماضی کے وہ حکمران ہیں جنہوں نے عوام کے ٹیکسز کو اپنی ذاتی دولت سمجھتے ہوئے بے دریغ خرچ کیا۔قومی اداروں کو نفع بخش بنانے کی بجائے غیر ملکی قرضوں پر انحصار کی سزا غریب عوام آج مہنگائی کی شکل میں بھگت رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق مرکزی صدر آئی ایس او اور ایم ڈبلیوایم کے رہنما عارف قنبری ایک مرتبہ پھر گرفتار

اسدنقوی نے کہاکہ ان لٹیروں سے لوٹی ہوئی رقم واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کرائی جانی چاہئے تاکہ ہر کسی کو ریلیف مل سکے اور عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہو۔انہوں نے کہا جو لوگ کڑا احتساب کے عمل کو انتقامی کاروائیوں کا نام دے کر رکاوٹیں پیدا کرنا چاہتے ہیں وہ ملک و قوم کے دشمن ہیں۔حکومت اور ریاستی اداروں کو عوام بغیر کسی دباؤ کے مثبت سمت کی طرف بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔

 

 

مماثل خبریں

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:ایم ڈبلیوایم کی وحدت کانفرنس،گورنرپنجاب سمیت شیعہ سنی اور غیر مسلم رہنماؤں کی فقید المثال شرکت

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:امام مہدی ؑکی شان میں گستاخی کے خلاف ایم ڈبلیوایم کی جانب سےیوم احتجاج منایاگیا

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:قانون و انصاف کی بالادستی کو یقینی بنانا ریاست کی زمہ داری ہے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close