اہم ترین خبریںپاکستان

بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے میں مصروف ہے، اسدعباس نقوی

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر امت مسلمہ کی خاموشی بدترین بے حسی ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی نے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے میں مصروف ہے۔تلاشی کے نام پر چادر چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے۔نوجوانوں کو ان کے اہل خانہ کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ مظلوم کشمیریوں کی آئے دن شہادتیں بھارتی ظلم و بربریت کا واضح ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حشدالشعبی کے ہاتھوں تیل سے مالا مال عراقی صوبہ صلاح الدین میں داعش کا مرکزی ٹھکانا تباہ

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران علاقے میں کرفیو جیسی پابندیاں لگا کر کشمیری مسلمانوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیاہے۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر امت مسلمہ کی خاموشی بدترین بے حسی ہے۔لاک ڈاؤن کی آڑ میں کشمیری مسلمانوں کو ان کے گھروں میں نظر بند کیا جانا تشویش ناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاراچنار شورکی مسجد و امام بارگاہ دھماکہ میں ملوث دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے، جلال حیدر

انہوں نے عالمی قوتوں سے کہا ہے کہ وہ متعصبانہ طرز عمل کو ترک کر کشمیری مسلمانوں کی حمایت میں بھی اپنی آواز بلند کریں۔ بھارتی غنڈہ گردیوں کے خلاف اگر اقوام عالم کی اسی طرح زبان بند رہی تو پھر پورے خطے کا امن بھارتی رعونت کی بھینٹ چڑھ جائے گا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close