اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم رہنما اسدنقوی کا زائرین کی مشکلات کے حل کیلئے وزیر صحت پنجاب سے رابطہ

انہوں نے کہاکہ بعض خدشات کے پیش نظر زائرین کو ڈیرہ غازی خان میں ٹھرایاگیا ہے

شیعت نیوز: ایران وعراق سے وطن واپس آنے والے زائرین کی مشکلات حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امورسیاسیات اور فوکل پرسن حکومت پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی سید اسدعباس نقوی کا وزیر صحت حکومت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے ٹیلیفونک رابطہ ۔

یہ بھی پڑھیں: زائرین کی مشکلات پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا تحفظات کا اظہار

ڈاکٹر یاسمین راشد نے اسدعباس نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کرونا وائرس کے خدشے کے بعد تفتان بارڈر سے زائرین کا پہلا کانوائے پنجاب پہنچ چکا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بعض خدشات کے پیش نظر زائرین کو ڈیرہ غازی خان میں ٹھرایاگیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایران سے واپس آنے والے سارے افراد زائرنہیں اور نا ہی کسی خاص کمیونٹی سےہیں، ڈی سی کوئٹہ

وزیر صحت حکومت پنجاب نے کہاکہ تمام زائرین کے دوبارہ ٹیسٹ کیئے جارہے ہیں رپورٹس آنے کے بعد زائرین کے قیام کی مدت کا فیصلہ کیا جائے گا، اسدعباس نقوی نے ڈاکٹر یاسمین راشد سے کہاکہ زائرین کو تمام ترسہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ زائرین طویل سفر اور شدید مشکلات کا سامنا کرتے ہوئےیہاں تک پہنچے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ ساجد علی نقوی کا کرپشن کیس میں گرفتار جنگ و جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ

اسد نقوی نے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین وفاقی اور تمام صوبائی حکومتوں سے مستقل رابطے میں ہے ، ایم ڈبلیوایم اور زائرین انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ حکومت بھی اس سلسلے میں اپنا بہترین کردار ادا کرتے ہوئے زائرین کو کم سے کم آزمائش میں ڈالے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی پاک فوج کو کورونا وائرس کے خلاف قومی کوششوں میں بھرپورمددکی ہدایت

ڈاکٹر یاسمین راشد نے اسدعباس نقوی کو یقین دہانی کروائی کہ زائرین کیلئے تمام نتظامات کھانے وغیرہ کے انتہائی مناسب ہیں امید ہے کہ آپ کو کم سےکم شکایت ہو گی اسکے علاوہ ہم نے گلگت بلتستان گورنمنٹ سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ جی بی کے زائرین کو ائر لفٹ کرے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close