پاکستان

مولا علی ؑکی زندگی سے باطل قوتوں کے سامنے ڈٹے رہنے کا درس ملتا ہے، علامہ عبدالخالق اسدی

علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا مولا کی زندگی سے ہمیں شجاعت، عدالت اور سخاوت کے ساتھ یتیم پروری کا درس ملتا ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے شہادت امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں تمام مومنین و مومنات کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امیر المومنین جناب علی علیہ السلام کی حیات طیبہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک زندہ اور روشن مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت علی ؑ نے ہمیشہ اپنے عمل اور تدبر سے باطل کو بے نقاب کیا اور ہمیں اپنے مولا کی زندگی سے باطل قوتوں کے سامنے ڈٹنے کا درس ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے حضرت محمد ﷺ کی اطاعت واجب ہے اسی طرح مولائے کائنات علی ابن ابی طالب ؑکی اطاعت بھی واجب ہے۔

علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا مولا کی زندگی سے ہمیں شجاعت، عدالت اور سخاوت کے ساتھ یتیم پروری کا درس ملتا ہے،آج کے دور میں ہمیں اگر معاشرے کو ایک فلاحی معاشرہ بنانا ہے تو ہمیں مولا علیؑ سے محبت کے ساتھ ساتھ ان کی زندگی، وصیتوں اور ان کی زندگی کے تمام پہلوؤں کی تقلید کرنی ہو گی۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close