اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم نے محرم الحرام میں بنیاداسلام بل کی آڑمیں فرقہ وارانہ فسادات کا خدشہ ظاہرکردیا

علامہ اسدی نے کہا کہ تکفیری عالمی استعمار کے ایجنڈے پر عملدرآمد کروانے کیلئے ہمیشہ آلہ کار کے طور پر استعمال ہوتے آئے ہیں اور اب بھی ہو رہے ہیں۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں کابینہ ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر استعماری قوتیں امن و امان خراب کرنے کی منصوبہ بندی کرچکی ہیں، اس مقصد کیلئے دوبارہ تکفیری گروہ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، جبکہ کچھ لوگ ایسے بھی تیار کئے جا رہے ہیں، جو فریقین میں فرقہ واریت کو ہوا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی منیب کا غیر منصفانہ موقف ،علامہ ساجد نقوی اورایم ڈبلیوایم کو دھمکیاں

انہوں نے کہا کہ اس محرم الحرام پر عزاداری کیخلاف سازشیں کی جائیں گی، مقدمات درج کروائے جائیں اور ممکن ہے جلوسوں پر بھی حملے کروائے جائیں۔ علامہ اسدی نے کہا کہ تکفیری عالمی استعمار کے ایجنڈے پر عملدرآمد کروانے کیلئے ہمیشہ آلہ کار کے طور پر استعمال ہوتے آئے ہیں اور اب بھی ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سربراہ سنی تحریک کی توہین اہل بیتؑ بل کی حمایت،محرم میں حالات خراب کرانے کی دھمکی

علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ وطن عزیز میں شدید نفرت کو فروغ دیا جا رہا ہے، اس حوالے سے ہمیں بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے متحد ہونا ہوگا، شیعہ قوم کو اندر سے منتشر کرنے کا گھناونا عمل جاری ہے، باہمی وحدت کو توڑنے کیلئے کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی بیرونی سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے وحدت اہم ترین معاملہ ہے، جس کیلئے مجلس وحدت مسلمین کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں فرقہ واریت و افواج پاکستان سے نفرت سعودی عرب سے پھیلائے جانے کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور فرقہ واریت پاکستان کیلئے ناسور ہیں، مگر افسوس کہ اس ناسور کو دوبارہ پاکستان میں پھیلانے کی سازش کی جا رہی ہے اور اس میں حکمران طبقے کے افراد بھی شامل دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملت تشیع متحد ہوکر اس فتنے کا مقابلے کرے گی۔

Back to top button
Close