پاکستان

اصغریہ تحریک پاکستان کا چوتھا سالانہ مرکزی تنظیمی کنونشن بھٹ شاہ میں جاری ہے

مرکزی کنونشن میں سندھ بھر سے اصغریہ تحریک کے رہنماؤں اور کارکنان کی کثیر تعداد شریک ہے

شیعت نیوز :اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کا چوتھا سالانہ مرکزی کنونشن بھٹ شاہ میں جاری۔ مرکزی کنونشن میں سندھ بھر سے اصغریہ تحریک کے رہنماؤں اور کارکنان کثیر تعداد شریک ہے۔

اطلاعات سندھ کے شہر بھٹ شاہ میں جاری اصغریہ تحریک پاکستان کے سالانہ کنونشن میں کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، بدین عمرکوٹ، مٹیاری، نواب شاہ، نوشہروفیروز، خیرپورمیرس، سکھر، گھوٹکی، جیکب آباد، شکارپور، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، کے این شاہ، دادو، جامشورو سمیت سندھ بھر سے کارکنان قافلوں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچے۔ کنونشن میں شریک تمام کارکنان کی رجسٹریشن کرکے رہائیش کیلئے ہاسٹل الاٹ کر دیئے گئے۔ اصغریہ تحریک کے مرکزی کنونشن کی پہلی نشست کا آغاز دعائے کمیل سے کیا گیا، دعائے کمیل کی تلاوت معروف نوحہ خواں سید شجاع رضوی نے کی۔

یہ بھی پڑھیں :اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن حیدرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام فہم قرآن ورکشاپ کا انعقاد

مرکزی کنونشن میں افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر محمد عالم ساجدی نے کہا کہ تحریک نے اپنے مختصر عرصہ میں سندھ بھر میں مکتب اہلبیتؑ کی علمی فکری نظریاتی سطح کو بلند کیا ہے، جبکہ سندھ میں شیعیت کی علمی، فکری اور نظریاتی تربیت کرکے معاشرے کیلئے بیدار افراد کا کاروان تیار کیا ہے، جو کہ دشمنان دین اور مکتب اہلبیتؑ مخالف سازشوں کے خلاف عملی قیام میں ہے۔ اصغریہ تحریک کا تین روزہ مرکزی کنونشن 17 نومبر بروز اتوار تک جاری رہے گا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close