اہم ترین خبریںپاکستان

گستاخ دختر رسول اشرف آصف جلالی ملعون کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

شیعیت نیوز : گستاخ دختر رسول حضرت فاطمہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ اشرف آصف جلالی ملعون کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

عدالت نے آصف جلالی ملعون کیخلاف 295 اے کی دفعہ بھی مقدمے میں شامل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے ملعون اشرف آصف جلالی کا نام بھی سولہ ایم پی اے میں شامل کر دیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں جہاد النکاح کے جذبے سے سرشار لال مسجد کے طلباء نے جامعہ حفصہ کی طالبات پردھاوا بول دیا

عدالت میںگستاخ دختر رسول اشرف آصف جلالی ملعون نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا اور رہا کرنے کی استدعا کی تاہم عدالت نے شواہد کی روشنی میں اشرف آصف جلالی کی استدعا مسترد کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔

اس موقع پر مقدمے کے مدعی علامہ امتیاز کاظمی، شیعہ علماء کونسل کے رہنما حافظ کاظم رضا، تحریک تحفظ تشیع پاکستان کے رہنما سید علمدار بخاری، ایس یو سی لاہور کے ڈویژنل صدر قاسم علی قاسمی، سید جعفر علی شاہ، پیر مقدس کاظمی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے جبکہ تحریک لبیک کے کارکنوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

ماڈل ٹاون کچہری کے باہر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ آصف جلالی کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دخترِ رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کی پاداش میں تحریک لبیک کے سربراہ اشرف آصف جلالی ملعون کیخلاف لاہور میں 3 مقدمات درج کروائے گئے تھے، جن کی بنیاد پر گزشتہ شب لاہور پولیس نے اشرف آصف جلالی ملعون کو لاہور کے علاقے شاد باغ میں واقع مرکز صراط مستقیم سے گرفتار کیا تھا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close