دنیا

ایشیائی ممالک امریکہ کے مقابلے میں متحد ہوجائیں، چین کی اپیل

چین کے وزیرخارجہ نے ایشیائی ملکوں سے امریکہ کی جیوپولیٹکس تسلط کے خلاف متحد ہوجانے کی اپیل کی ہے

اپنے ملائیشن ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ بحیرہ چین میں امریکہ کے اشتعال انگیز اقدامات کو روکنے کے لیے تمام علاقائی ملکوں کے درمیان تعاون کی ضرورت ہے۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کی انڈوپیسیفک حکمت عملی خطے کے لیے بڑا سیکیورٹی خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام علاقائی ملکوں کو امریکہ کی جیوپولیٹکس تسلط جمانے کی کوششوں کے مقابلے میں متحدہ ہوجانا چاہیے۔

انھوں نے مزید کہا کہ امریکا سرد جنگ کے ذریعے خطے میں انڈوپیسیفک نیٹو بنانا چاہتا ہے اور خطے کے مختلف گروپوں اور بلاکس کے درمیان اختلافات اور جغرافیائی مسابقت بڑھا کر خطےمیں اپنی برتری اور حکمرانی چاہتا ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close