اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

بھارتی مہم جوئی کا جواب 27 فروری سے کہیں زیادہ بھاری ہو گا،ترجمان پاک فوج

اپنے ٹوئٹر پیغام میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت ایسے ہی جھوٹ سے ایل او سی پر در اندازی کا بہانہ ڈھونڈ رہا ہے

شیعت نیوز: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی جنرل کے لائن آف کنٹرول پر دراندازی کا کھرا جواب دے دیا ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت ایسے ہی جھوٹ سے ایل او سی پر در اندازی کا بہانہ ڈھونڈ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کی بگڑتی صورت حال سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، بھارتی جنرل کا بیان ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے بھارت کے چہرے پر جمہوریت کے جھوٹے نقاب کو الٹتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر میڈیا میں بلیک آؤٹ ہے جبکہ آزاد کشمیر غیر ملکی میڈیا کے لیے کھلا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا فوجی مبصر گروپ آزاد کشمیر میں کہیں بھی جاسکتا ہے، کیا بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں ایسا کچھ ہے؟

یہ بھی پڑھیں: عالم اسلام کے سب سے بڑے نماز جمعہ کے اجتماع سے امام جمعہ تہران کا مسئلہ کشمیر پر بھارت کو واضح پیغام

بھارتی افواج کو خبردار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا جواب سخت اور فوری دیا جائے گا اور اب کی بار کا جواب 27 فروری سے کہیں زیادہ بھاری ہو گا۔ انہوں نے بھارتی فوج کی کشمیر میں جارحیت پر کہا کہ ہزاروں بھارتی فوجی بہادر کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے میں ناکام رہے ہیں اور بھارت کی تازہ کوششیں بھی ناکام ہوں گی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close