اہم ترین خبریںپاکستان

لاہور،ملعون آصف جلالی اور جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کے حامی آمنے سامنے شدید نعرے بازی

اس موقع پر شیعیان حیدر کرار ؑ جن کی قیادت علمائے کرام اور ذاکرین عظام کررہےتھے انہوں نے لبیک یاحسین ؑ کے فلک شگاف نعروں سے عدالت کے در ودیوار کو ہلا دیا

شیعیت نیوز: دختر رسول اکرم ؐ ،شہزادی کونین ، خاتون جنت حضرت فاطمتہ الزہراسلام اللہ علیہا کے گستاخ تحریک لبیک کے سربراہ ملعون آصف اشرف جلالی کی آج جوڈیشل ریمانڈ ختم کرنے پر لاہور کی ماڈل ٹاون کچہری میں پیشی کے موقع پر عدالت کے احاطے میں ملعون آصف جلالی اور جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کے حامی آمنے سامنےآگئےدونوں اطراف سے شدید نعرے بازی ، فضاءلبیک یا حسین ؑ کے نعروں سے گونج اٹھی ۔

یہ بھی پڑھیں: گستاخ ِ جناب سیدہ سلام اللہ علیہا ملعون آصف جلالی کےجوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع

تفصیلات کے مطابق شاتم ِ جناب سیدہ سلام اللہ علیہا ملعون آصف جلالی کی ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیشی کے موقع پر حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے جب ملعون آصف جلالی اور جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کے حامی آمنے سامنے آئے اور دونوں جانب سے شدید نعرے بازی کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔اس موقع پر ملعون آصف جلالی کے حامیوں کے مقابلے میں حامیانِ جناب سیدہ ؑ بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: شام: جبھۃ النصرہ دہشت گرد گروہ کے اسلحے کے گودام پر بمباری، درجنوں دہشت گرد ہلاک

اس موقع پر شیعیان حیدر کرار ؑ جن کی قیادت علمائے کرام اور ذاکرین عظام کررہےتھے انہوں نے لبیک یاحسین ؑ کے فلک شگاف نعروں سے عدالت کے در ودیوار کو ہلا دیا جبکہ مومنین کی پرزور نعرے بازی سے ملعون آصف جلالی کے حامی شدید خوفزدہ دکھائی دیئے ۔ دونوں طرف سے شدید نعرے بازی سے کچہری میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ فریقین میں تصادم کے خدشے کے پیش نظر متعدد وکلا اپنے چیمبر چھوڑ کر باہر نکل گئے۔

یہ بھی پڑھیں: تفریحی مراکز کے بجائے کعبتہ اللہ میں کورونا کا خدشہ، سعودی منافقت سامنے آگئی

واضح رہے کہ عدالت میں بڑھتی کشیدگی اور شدید نعرے بازی کے باعث پولیس حکام نے گستاخِ جناب سیدہ سلام اللہ علیہا ملعون آصف اشرف جلالی کو عدالت کے روبرو پیش نہیں کیا اور مزید 14 روز کا جوڈیشل ریمانڈ لیکر واپس جیل منتقل کردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close