اہم ترین خبریںپاکستان

توہین جناب سیدہ ؑ کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کا ملعون آصف جلالی کیس پر بڑا اقدام

ذرائع کے مطابق بعض تکفیری قوتیں اور نادیدہ طاقتیں اس کیس میں براہ راست ملوث ہوچکی ہیں جن کا ہدف اس ملعون آصف اشرف جلالی کو اس کیس سے بر ی کروانا ہے

شیعیت نیوز: دختر پیغمبر ختمی مرتبت ؐ حضرت فاطمتہ الزہراسلام اللہ علیہا کی شان میں بدترین گستاخی کے مرتکب ملعون آصف اشرف جلالی کی
درخواست ضمانت پر جوڈیشل مجسٹریٹ بشریٰ انور نے سماعت سے انکار کردیا ۔ ریفرنس سیشن جج کو بھجوادیا گیا۔ سیشن جج نے ریفرنس کی سماعت کے بعد درخواست ضمانت سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ صابر حسین کو منتقل کردی۔

تفصیلات کے مطابق شہزادی کونین ، جگر گوشہ رسول ؐ حضرت سیدہ سلام اللہ علیہا کی شان مبارک میں گستاخی کے مرتکب ملعون آصف اشرف جلالی کے خلاف درج مقدمے میں درخواست ضمانت پرجوڈیشل مجسٹریٹ بشریٰ انورنے کیس کی سماعت سے انکار کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پاک سعودی تناؤ، آل سعود کاغلام غدارِ وطن طاہر اشرفی خصوصی پروازسے ریاض پہنچ گیا

جوڈیشل مجسٹریٹ بشریٰ انورنے کیس کی سماعت سے انکار کے بعد ریفرنس سیشن جج کو بھجوادیا، سیشن جج نے ریفرنس کی سماعت کی اور درخواست ضمانت سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ صابر حسین کو منتقل کرتے ہوئے11اگست کیلئے ٹرانسفر کردی ہے ۔

واضح رہے کہ ملعون آصف اشرف جلالی کی جانب سے اپنے ایک خطاب میں جناب سیدہ عالم سلام اللہ علیہا کےخلاف سنگین توہین کے بعد پاکستان کے غیور شیعہ سنی علماء اور عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا اور انہوں نے مشترکہ طور پر اس ملعون کی فوری گرفتاری اور سخت سزا کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: توہین اہل بیتؑ بل دہشتگرد کے بیٹے معاویہ اعظم کی محرم سے قبل ملک میں ناامنی کی سازش تھی

ذرائع کے مطابق بعض تکفیری قوتیں اور نادیدہ طاقتیں اس کیس میں براہ راست ملوث ہوچکی ہیں جن کا ہدف اس ملعون آصف اشرف جلالی کو اس کیس سے بر ی کروانا ہے بصورت دیگر ان کا ہدف ملک میں انتہا پسندی کو فروغ دیکر فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینا ہے ۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close