اہم ترین خبریںپاکستان

گستاخ ِ جناب سیدہ سلام اللہ علیہا ملعون آصف جلالی کےجوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع

پولیس نے موقف اختیار کیا کہ کورونا صورتحال کے پیش نظر قیدیوں کو جیل سے لاکر پیش نہیں کیا جا رہا، اس لئے ملزم کا چالان پیش کیا جا رہا ہے

شیعیت نیوز: دخترِ پیغمبر ختمی مرتبت حضرت مصطفیٰ  ؐ سیدہ کائنات حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی توہین کیس کے ملزم تحریک لبیک کے سربراہ ملعون ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پولیس نے آج ان کا چالان ماڈل ٹاون کچہری پیش کیا جس پر عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کو آئندہ تاریخ 18 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں: شام: جبھۃ النصرہ دہشت گرد گروہ کے اسلحے کے گودام پر بمباری، درجنوں دہشت گرد ہلاک

تفصیلات کے مطابق کورونا صورتحال ،ماڈل ٹاون کچہری میں شاتمِ جناب سیدہ سلام اللہ علیہا ملعون آصف جلالی کے حامیوں اور شیعیان حیدر کرارؑ کی بڑی تعداد جمع ہونے او ر کشیدہ حالات کے باعث پولیس نے اشرف جلالی کو جیل سے لاکر عدالت میں پیش نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تفریحی مراکز کے بجائے کعبتہ اللہ میں کورونا کا خدشہ، سعودی منافقت سامنے آگئی

پولیس نے موقف اختیار کیا کہ کورونا صورتحال کے پیش نظر قیدیوں کو جیل سے لاکر پیش نہیں کیا جا رہا، اس لئے ملزم کا چالان پیش کیا جا رہا ہے۔ عدالت نے چالان پیش ہونے پر مزید 14 روز کی توسیع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: طاہر اشرفی کو تحفظ بنیاد اسلام بل پرتکفیریوں کی حمایت مہنگی پڑگئی،اہم خبر سامنے آگئی

اس موقع پر دونوں جانب سے مشتعل افراد کی ایک بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی اور شدید نعرے بازی کر رہی تھی۔ دونوں طرفین کی نعرے بازی سے عدالت میں صورتحال کشیدہ ہوگئی تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ یاد رہے کہ شہزادی کونین ، خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا ؑ کے خلاف توہین آمیز تقریر کرنے پر ملعون اشرف جلالی کیخلاف تھانہ سمن آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close