اہم ترین خبریںپاکستان

شہید قاسم سلیمانی مجاہدینِ اسلام کی فہرست میں چمکتا ہوا ستارہ ہیں، جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ

ہر دور میں طاغوتی طاقتوں کی یہ کوشش رہی ہے کہ اسلام کو نیچا دکھا سکیں، لیکن وہ ایسا نہیں کر سکے، کیونکہ اللہ تعالیٰ ایمان والوں کیساتھ ہے اور اللہ ایمان والوں کو ثابت قدم رہنے کا حکم دیتا ہے

شیعت نیوز: سابق پاکستانی آرمی چیف اور ممتاز دفاعی تجزیہ نگار جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ اگر ایمانی قوت کیساتھ ثابت قدم رہیں تو دشمن پیٹھ پھیر کر بھاگ جائے گا، دورِ حاضر میں افغانی مجاہدین نے دو عالمی سپر طاقتوں، امریکہ اور روس کیخلاف جذبہ جہاد کی قوت سے جو ناقابلِ یقین کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ بے مثال ہیں۔ انہوں نے صحافی توقیر کھرل کی کتاب "قاسم سلیمانی، گمنامی سے دِلوں پر حکمرانی تک” پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی مجاہدینِ اسلام کی فہرست میں چمکتا ہوا ستارہ ہیں جنہیں ہر کوئی اپنی بساط کے مطابق خراج تحسین پیش کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امام خمینی جیسی ہمہ جہت شخصیات ہی وقت کا دھارا اور عوام کی تقدیر بدلتی ہیں،علامہ ساجد نقوی

جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 40 سال سے ایرانی قوم نے اپنے جذبہ ایمانی اور ملی غیرت کے سہارے اقتصادی پابندیوں کے باوجود ہمارے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں منعقدہ جلسے میں بھی انہوں نے کہا کہ تھا کہ ہر دور میں طاغوتی طاقتوں کی یہ کوشش رہی ہے کہ اسلام کو نیچا دکھا سکیں، لیکن وہ ایسا نہیں کر سکے، کیونکہ اللہ تعالیٰ ایمان والوں کیساتھ ہے اور اللہ ایمان والوں کو ثابت قدم رہنے کا حکم دیتا ہے۔ سابق آرمی چیف نے توقیر کھرل کی کتاب کے حوالے سے کہا کہ یہ ایک دلچسپی داستان ہے جسے ہر کوئی پڑھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کتاب فراہم کرنے پر عباس بیگ مرزا کا شکریہ ادا کیا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close