اہم ترین خبریںمقالہ جات

افغانستان میں گرفتار داعش کا سربراہ کون ہے؟؟ || جانیئے اہم حقائق

پاکستان میں مختلف ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ افغان حکومت کی طرف سے جاری کردہ تصویر اسلم فاروقی ہی کی ہے۔

شیعت نیوز: افغانستان کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس کے خفیہ سکیورٹی اداروں نے ایک کارروائی کے دوران شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ خراسان داعش کا سربراہ عبد اللہ اورکزئی المعروف اسلم فاروقی سمیت 19 کمانڈروں اور جنگجوؤں کو گرفتار کرلیا ہے۔ افغان خفیہ ادارے این ڈی ایس کی طرف سے ہفتے کو ذرائع ابلاغ کو جاری کیے گئے بیان میں دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہے۔ ادارے کی طرف سے جنگجو کمانڈر اسلم فاروقی کی ایک تصویر بھی جاری کی گئی ہے۔ پاکستان میں مختلف ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ افغان حکومت کی طرف سے جاری کردہ تصویر اسلم فاروقی ہی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قرنطینہ سینٹر ڈیرہ اسماعیل خان سے 121 زائرین کوروناٹیسٹ منفی آنے پر اپنے گھروں کو روانہ

افغان حکومت کی طرف سے گرفتار داعش کے سربراہ  کا نام عبد اللہ اورکزئی المعروف اسلم فاروقی بتایا گیا ہے جبکہ شدت پسند کمانڈر کے قریبی رشتہ داروں کے مطابق اس کا اصل نام اخونزادہ محمد اسلم فاروقی ہے لیکن افغانستان میں وہ عبداللہ اورکزئی کے نام سے جانے جاتے تھے۔ اسلم فاروقی کا تعلق بنیادی طورپر پاکستان کے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع اورکزئی سے رہا ہے۔ ان کا تعلق اپر اورکزئی کے ماموں زئی قبیلے کے ایک با اثر اور مذہبی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔ ان کے پر دادا محمود اخونزادہ علاقے کے ایک با اثر مذہبی رہنما اور قبائلی سردار گزرے ہیں، تاہم اسلم فاروقی عرصہ دراز سے لوئر اورکزئی کے صدر مقام کلایہ کے قریب واقع ایک گاؤں لیڑے میں اپنے خاندان سمیت مقیم رہے ہیں جہاں انہوں نے ایک دینی مدرسہ بھی قائم کیا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت ، کورونامیں مبتلا تبلیغی جماعت کےمشتبہ مریض کی قرنطینہ سینٹر منتقلی کیلئےرینجرز طلب

لیڑے اہل تشیع اور سنی قبائل کے درمیان واقع ایک سرحدی متنازع علاقہ ہے جہاں ماضی میں شیعہ سنی فسادات بھی ہوتے رہے ہیں۔ بنیادی طور پر یہ علاقہ شیعہ قبائل کی ملکیت بتائی جاتی تھی تاہم ابتدائی جھڑپوں کے بعد اس علاقے پر سنی قبائل نے قبضہ کرلیا تھا۔ سنیوں کی طرف سے اس لڑائی کی سربراہی ماموں زئی قبیلے کے محمود اخونزدہ نے کی تھی جس کے بعد قبائل کی طرف سے یہ علاقہ ان کو تحفے میں دے دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حسن روحانی کا جزوی طور پر معاشی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان

اسلم فاروقی ابتدا ہی سے مذہبی رحجانات رکھتا تھا اور اس نے مختلف دینی مدارس سے تعلیم حاصل کی۔ وہ حافظ قرآن ہیں۔ اسلم فاروقی کے بارے میں یہ بات مشہور ہے کہ شاید وہ پہلے شدت پسند مذہبی شخصیت ہے جس نے 90 کے عشرے کے ابتدائی سالوں میں اس وقت کی اورکزئی ایجنسی میں اسلامی شرعی نظام کا اعلان کرکے ٹی وی، وی سی آر اور ڈش انٹینا پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وہ اپنے مدرسے کے طالبان کے ذریعے سے خلاف ورزی کرنے والوں کو سزائیں بھی دیا کرتا تھا۔ یہ وہ وقت تھا جب پاکستان میں طالبان تحریک کی ابتدا نہیں ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان قرنطینہ سینٹر سے 1160 زائرین کورونا ٹیسٹ منفی آنے پرگھر روانہ

اورکزئی ایجنسی پر نظر رکھنے والے بیشتر صحافیوں کا کہنا ہے کہ قبائلی ملک ہونے کے ناتے اسلم فاروقی کے ہمیشہ سے مقامی پولیٹیکل انتظامیہ سے قریبی مراسم رہے اور ان کی تمام کارروائیوں کو درپردہ سرکاری سرپرستی بھی حاصل رہی جبکہ بعض ذرائع کے مطابق انہیں اس کا باقاعدہ معاوضہ بھی دیا جاتا تھا۔ اسلم فاروقی اورکزئی ایجنسی میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات اور جرگوں میں ہمیشہ سے پیش پیش رہا اور وہ ایک عرصے تک کالعدم شدت پسند تنظیم سپاہ صحابہ کا حصہ بھی رہے۔

یہ بھی پڑھیں: اس وقت ملک میں “آپریشن ردالتعصب” کی سخت ضرورت ہے،علامہ عبدالخالق اسدی

تاہم سال 2007 میں جب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی بنیاد رکھی گئی تو ابتدا میں وہ اس کا حصہ نہیں بنے لیکن بعد میں جب سنی شدت پسند تنظیم سپاہ صحابہ نے ٹی ٹی پی سے اتحاد کیا تو اسلم فاروقی کے بھی طالبان تحریک سے مراسم پیدا ہوئے۔ اس وقت ٹی ٹی پی میں سپاہ صحابہ گروپ کے کرتا دھرتا طارق آفریدی المعروف طارق گیدڑ گروپ کو زیادہ اثرورسوخ حاصل تھا۔ اسلم فاروقی بھی کچھ عرصہ اس گروپ سے منسلک رہے۔

بتایا جاتا ہے کہ طارق آفریدی اور اس کے گروپ کے جنگجو کچھ وقت کے لیے اورکزئی ایجنسی میں مقیم بھی رہے جہاں اسلم فاروقی کی طرف سے ان کو پناہ دی گئی تھی۔ بعد میں وہ باقاعدہ طور پر تحریک طالبان کا حصہ بن گئے اور حکیم اللہ محسود اور حافظ سعید خان کے گروپ کے قریب رہے۔ حافظ سعید خان تحریک طالبان پاکستان اورکزئی ایجنسی کے پہلے امیر تھے اور وہ اور اسلم فاروقی ایک ہی قبیلے ماموں زئی سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زائرین کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے اور انہیں اپنے گھروں کو جانے دیا جائے،علامہ افضل حیدری

نائن الیون کے بعد جب امریکہ نے افغانستان پر حملہ کیا تو القاعدہ کے کئی عرب جنگجو افغانستان سے فرار ہو کر پاکستان کے قبائلی علاقوں میں پناہ گزین ہوئے۔ بتایا جاتا ہے کہ بعض عرب خاندانوں کو اسلم فاروقی کی طرف سے اورکزئی ایجنسی میں پناہ دی گئی۔ اس دوران ان کے عرب جنگجوؤں سے بھی مراسم استوار ہوئے۔ تاہم یہ بھی کہا جاتا ہے کہ کسی وجہ سے کچھ عرب جنگجو ان سے ناراض ہوئے جس کے بعد وہ اورکزئی ایجنسی چھوڑ کر وزیرستان منتقل ہوگئے۔

انہی دنوں میں میری اسلم فاروقی سے لیڑے مدرسے میں چند غیرملکی صحافیوں کے ہمراہ ملاقات بھی ہوئی تھی تاہم انہوں نے ہمیں ٹی وی کیمرے پر انٹرویو دینے سے انکار کر دیا تھا۔ وہ کسی کو اپنی تصویر بنوانے کی اجازت نہیں دیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کےمقابل ایران پر مزید پابندیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ،علامہ ساجدنقوی

سال 2014 میں جب قبائلی علاقوں میں آپریشن ضرب عضب کا آغاز ہوا تو شدت پسند تنظیموں کے خلاف سختیاں بڑھ گئیں اور کئی جنگجو پاکستان چھوڑ کر افغانستان منتقل ہوئے۔ اسلم فاروقی اور ان کے حامیوں کا تقریباً 1300 افراد پر مشتمل گروپ اورکزئی ایجنسی چھوڑ کر کرم کے راستے افغانستان منتقل ہوگیا۔

اسلم فاروقی اس وقت ٹی ٹی پی اورکزئی کے امیر حافظ سعید خان اور مرکزی ترجمان شاہد اللہ شاہد کے گروپ کے اہم کمانڈر تھا۔ یہ وہ وقت تھا جب حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد ٹی ٹی پی میں امارت کے معاملے پر اختلاف پیدا ہوگئے تھے اور حافظ سعید خان تحریک طالبان چھوڑ کر دولت اسلامیہ یا داعش میں شامل ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی جی پنجاب کا صوبے بھرمیں تبلیغی جماعت کے ارکان اور انکے اہل خانہ کو قرنطینہ کرنے کا حکم

جب حافظ سعید خان کو دولت اسلامیہ خراسان کا پہلا امیر مقرر کیا گیا تو اسلم فاروقی بھی ان کے ساتھ باقاعدہ طور پر اس تحریک میں شامل ہوئے۔ بتایا جاتا ہے کہ حافظ سعید کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد داعش کی جانب سے دو مزید امیر بنائے گئے لیکن وہ بھی امریکی حملوں میں مارے گئے جس کے بعد اسلم فاروقی کو داعش خراسان کا امیر مقرر کیا گیا لیکن اس تقرری کو کسی وجہ سے خفیہ رکھا گیا، تاہم بعض ذرائع یہ بھی کہتے ہیں کہ بعد میں انہیں دولت اسلامیہ خراسان کی سربراہی سے معزول کیا گیا تھا لیکن اس ضمن میں مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹنڈومحمد خان کا رہائشی تبلیغی جماعت کا70سالہ رکن منظور میمن کورونا وائرس سے جاں بحق

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے این ڈی ایس کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ اسلم فاروقی کابل میں گزشتہ ماہ ایک سکھ گوردوارے پر حملے کے ماسٹر مائنڈ تھے۔ اس حملے میں، جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی، کم از کم 25 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے این ڈی ایس کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ اسلم فاروقی کابل میں گزشتہ ماہ ایک سکھ گوردوارے پر حملے کے ماسٹر مائنڈ تھے۔ اس حملے میں، جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی، کم از کم 25 افرادہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: تبلیغی جماعت کی کرامات ،لاہور پولیس کے اہلکاروں کو بھی کورونا وائرس میں مبتلاکردیا

این ڈی ایس کے بیان کے مطابق اسلم فاروقی اس سے پہلے دولت اسلامیہ کے خیبر ایجنسی اور پشاور کے امیر بھی رہے ہیں۔ اس گرفتاری سے افغانستان میں داعش کو ایک اور دھچکا لگا ہے۔

تحریر: رفعت اللہ اورکزئی

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close