پاکستان

اسلام آباد: اہلست والجماعات (سپاہ صحابہ) پشاور کا صدر 8 ساتھیوں سمیت گرفتار، اسلحہ برآمد

شیعت نیوز: اسلام آباد سے رینجرز نے کالعدم سپاہ صحابہ پشاور کے صدر تنویر عالم فاروقی کو غیر قانونی اسلحہ سمیت دارلخلافہ میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق رینجرز نے ترامڑی چوک پر واقع چیک پوسٹ پر ایک خفیہ معلومات کی بنیاد پر ڈبل کیبن نمبر j-9965کو روکا،تلاشی لینے پر معلوم ہوا کہ اس میں دہشتگرد جماعت کالعدم سپاہ صحابہ پشاور کا صدر 8 ساتھیوں اور ایک سادہ وردی میں ملبوس پولیس اہلکارسوار ہیں۔ اطلاعات تھیں کہ یہ دارلخلافہ میں دہشتگردی کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہچانے کی غرض سے داخل ہورہے تھے۔ ان ملزمان کی قبضہ سے 1 ایس ایم جی بندوق،ریپٹر بندوق ،9 ایم ایم پستول،ہنڈگرنیڈ سمیت دیگر خطرناک اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ان ملزمان کو رینجرز نے شہزاد ٹاون پولیس تھانہ اسلام آباد کے حوالے کردیا ہے۔
واضع رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان میں داعش اور طالبان کو سپورٹ کرتی ہے اور انہیں خفیہ معلومات سمیت لوجیسٹک امداد بھی فراہم کرتی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close