اہم ترین خبریںایران

ایٹم بموں کی تیاری اور اس کا استعمال حرام ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای

شیعت نیوز : آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایک بار پھر ایٹمی ہتھیاروں اور ان کے استعمال سے متعلق ایرانی موقف کو اجاگر کرتے ہوئے فرمایا کہ ایٹم بم کی تیاری اور ان کا استعمال حرام ہے۔

ان خیالات کا اظہار حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے بدھ کے روز سائنسی میدان میں ملک کے ممتاز دانشوروں کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ دین اسلام کے اصول کے مطابق جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور ان کے استعمال کو بالکل حرام قرار دے دیا ہے لہٰذا ان ہتھیاروں کی ساخت اور فراہمی کیلئے کسی بھی قسم کے خرچہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دفاع مقدس کے حقائق کو آب و تاب کے ساتھ زندہ رکھنے پر آیت اللہ خامنہ ای کی تاکید

آیت اللہ خامنہ ای نے متعدد میدانوں میں ملک کی سائنسی ترقی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ملک کے مختلف شعبوں میں سانئسی استعداد و صلاحیتوں کو بروئے کار لانے سے ایران کی دفاعی قوت میں اضافے کے ساتھ ساتھ علم طب اور جدید میڈیکل سائنس ، بیماریوں کو کنٹرول کرنے ، انجینیئرنگ کے میدانوں ، بائیو ٹیکنالوجی، نانو ٹیکنالوجی اور پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی میں شاندار پیشرفت ہوئی ہے ۔

آیت اللہ خامنہ ای نے علم اور دانش کے حقیقی ذخائر سے صحیح فائدہ اٹھانے کیلئے سائنس اور انسانہ دوستانہ ثقافت کو ایک دوسرے کیساتھ جوڑنے پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ انتہائی اہمیت کا حامل جوہری سائنس اگر دوسروں پر قبضہ جمانے کے سوچ سے مل جائے تو وہ ایٹمی بم کی ساخت کا سبب بنتا ہے جو انسانیت اور دنیا کا سب سے بڑا خطرہ سمجھا جاتا ہے۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے عظیم ثقافتی ایران کے دانشوروں کو یکجا کرنے کو ایک نابغہ معاشرے کی بالقوہ توانائی قراردیا اور فرمایا کہ مغربی ایشیا، عالم اسلام ، استقامتی محور حتی دنیا کے تمام ملکوں منجملہ امریکہ اور یورپ میں بھی حق پسند دانشوروں اور سائنسدانوں کو ایک جگہ اکٹھا کرنے اور ان سے رابطہ برقرار کرنے سے پاک و صاف اور شرافتمندانہ علم و سائنس اور صحیح سوچ و فکر کو رواج دینے کے لئے ایک منظم ادارہ اور تحریک کو وجود میں لایا جاسکتاہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close